AhnafMedia

رودادِمناظرہ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم

Rate this item
(15 votes)

رودادِمناظرہ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم

مدیر اعلیٰ کے قلم سے

ضلع کوہاٹ کے نواحی علاقہ شیخان میں اہل بدعت ایک عرصہ سے اہل حق کے خلاف چیلنج بازی کا سلسلہ شروع کیے ہوئے تھے، جس کی وجہ سادہ عوام کو اپنے جال میں پھنسانا اور لوگوں کو حق سے ہٹاکر شکوک و شبہات اور خرافات پر مبنی خود ساختہ’’ دین رضا خانی‘‘ میں داخل کرکے حقیقت میں تقلید امام ابوحنیفہ سے لوگوں کو (جو پکے حنفی تھے) بیزار کرنا تھا، لیکن مشیت ایزدی کو منظور کچھ اور تھا کہ اپنی کے ہاتھوں ان کے سرپٹوانا جیسے ہرفرعون کے مقابل موسیٰ آیا ہر باطل کا مقابلہ حق اور اہل حق نے کیا ہے ۔ 15مارچ بروز منگل2011ء کا سورج اہل حق کے لیے فتح کی نوید بن کر طلوع ہوا تو ساتھ ہی اہل بدعت کی ذلت ورسوائی اور شکست فاش کابھی پیغام مضمر تھا جس کو وہ خود ہی محسوس کررہے تھے اور اپنی فضیحت سے بچنے کے لیے طرح طرح کی لاحاصل کوششیں کیں،مثلاً مقررہ مقام مناظرہ سے انکار، ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر سے مناظرہ کے لیے آنا وغیرہ لیکن تقدیر میں لکھا کب ٹلتا ہے بالآخر وہ رسواکن لمحات آگئے جو اہل بدعت کی موت کا پیغام بن کر چند لمحوں میں بدعت کے وجود کو بے حرکت بنا کر اہل حق کی خوشی کو دو بالا کرگئے ۔

مناظرہ اہل بدعت مولوی زر ولی بریلوی کے گھر شروع ہوا جس میں اہل السنۃ والجماعۃ الحنفیہ الدیوبندیہ کی طرف سے صدر مناظر! ترجمان مسلک احناف حضرت مولانا مقصود احمد سکھیر ا، مناظر حضرت مولانا محمد ابو ایوب قادری جھنگوی ، معاونین مناظرہ مولانا محمد صفدر عباسی اور بھائی محمد سفیان جھنگوی تھے جب کہ اہل بدعت بریلویۃ کی طرف صدر مناظر مولوی محمد یونس قادری، مناظرہ محمد اعظم اشرفی اور معاون مناظر مولوی عبدالکریم جلالی وغیرہ تھے، پہلے صدر مناظرین کی بات دعویٰ جواب دعویٰ وشرائط کی تنقیح پر چلی تو بریلوی مناظر نے ایک سوال اٹھایا کہ جواب دعویٰ دعویٰ سے بڑاہوتا ہے اس پر دلیل… اہل السنۃ دیوبندی صدر مناظر نے اس بات کو قرآن پاک سے ثابت کرتے ہوئے دوآیتیں پیش کیں اور بطورتائید بریلیوں کی تفسیر’’ التبیان ‘‘سعیدی سے حوالہ پیش کرنا تھاکہ حضرات بریلوی کے کھلے چہرے مرجھا گئے اور ان کی خوشیوں پر صف ماتم بچھ گیااور دلیل کی تعریف کرنے کا مطالبہ کیاجس کا جواب پورے مناظرہ میں بریلوی حضرات سوائے منہ لٹکانے کے نہ دے سکے اور بھی بہت کچھ… جو مناظرہ کوہاٹ سی ڈیز میں دیکھنے سے تعلق رکھتاہے صدورکی باہمی گفتگو کے بعد مناظرہ کی کچھ حاجت تو نہ تھی کیونکہ اہل بدعت صدر مناظر کتنی اور کیسی تیاری کرکے آئے یہ سب واضح ہوگیا کہ سوائے شوروشغب اور جھوٹ بولنے کے قرآن وحدیث نے ان کے مدعیٰ پر یکسر ان کا ساتھ نہ دیا اور دیتا بھی کیسے؟

کیونکہ تعلیمات الہیہ دنیوی تو بدعات کے شجرہ خبیثہ کے استیصال کے لیے آئیں تھیں نہ کہ بدعات کے اثبات وفروغ کے لیے صدور کے درمیان طویل گفتگو کے بعد جب باقاعدہ مناظرہ شروع ہواتو اہل بدعت مناظر اعظم اشرفی نے اپنے مدعی پر قرآن سے سہارا لینے کی کوشش کی تو اہل السنۃمناظر مولانا محمد ابوایوب قادری جھنگوی نے کہاکہ آج آپ قرآن کو ہاتھ نہیں لگا سکتے کیونکہ ’’تم توکتے پر قرآن کے نازل ہونے کے قائل ہو ‘‘اس قرآن کے منکر ہو دیکھیے( مقیاس حنفیت ص223از مولوی محمدعمر اچھروی بریلوی )اہل بدعت مناظر بخاری سے روایت پڑھنے لگا تو اس پر نقض ہواکہ اس کو بھی آپ ہاتھ نہیں لگا سکتے کیونکہ’’ امام بخاری کو تم نے گستاخ رسول لکھاہے تو پھر گستاخ رسول کی لکھی کتاب سے حوالہ کیسے؟‘‘ ( دیکھئے انوار شریعت ص502)

بہرحال! اہل السنۃ مناظر نے ایک تمہید ایسی قائم کی جس سے اہل بدعت کے تمام تر دلائل ھباء منثورا ہوکر ان کے ہاتھوں سے نکل گئے اور اہل بدعت تاسف کے ہاتھ ملنے لگے اور کرتے بھی کیا؟ اہل السنہ مناظر نے کہاکہ آخر قرآن وحدیث کا پیش کردہ مطلب ومفہوم حضوراکرمe صحابہ کرام yاہل لسان ہونے کے بوجود کیوں نہ سمجھے؟ انہوںنے جلوس کا حکم کیوں نہ دیا اور خود اس جلوس کو کیوں نہیں نکالا؟ مروجہ جشن وجلوس کیوں نہ منایا؟پوری رضا خانی امت اس کا جواب دینے سے آج تک قاصر ہے ۔ پھر مزید یہ کہ میلاد (ولادت)بشر کاہوتا ہے نور کا نہیں ہوتا۔تویہ عنوان’’میلاد النبی‘‘ مان کر تم تواپنے عقیدہ نور نبی سے ہاتھ دھوبیٹھے جبکہ تمہارے اکابر نے لکھاہے کہ جو حضور علیہ السلام کو بشر کہے وہ کافر ہے دیکھیے خزائن العرفان ص4،نورالعرفان ص636تحفظ عقائد اہل السنۃ ص675، تفسیر نعیمی ص128مقیاس نورص24,36 رشد الایمان 45وغیرہ نورکامیلاد ثابت کرو؟ یابشریت رسول کا اقرار کرو؟ تو اہل بدعت نے بشریت رسول کااقرار کیا …اورکیسے نہ کرتے ؟؟؟

تو آج میلاد کا اثبات تو کیا اپنے ایمان کو بچانے اور ثابت کرنے کی ضرورت ہے تو اس پر اہل بدعت دم بخود ہوکر فبھت الذی کفر کا نقشہ پیش کرنے لگے مزید اہل السنۃ مناظر مولانا ابوایوب نے کہا کہ شیخ عبدالقادر جیلانی رحمہ اللہ کی ’’الغنیہ‘‘میں ولادت النبی کے بارے لکھا ہوا ہے کہ 10محرم کو حضور علیہ السلام پیدا ہوئے۔ تواہل بدعت نے غنیۃ الطالبین کا شیخ کی تصنیف ہونے سے صاف انکار کر دیا اس پر اہل السنۃ مناظر نے کہا شیخ جیلانی کے نام پر گیارہویں کا دودھ اکٹھا کرنے والو تمہارے اپنے کہہ رہے ہیں کہ یہ کتاب شیخ عبدالقادر جیلانی رحمہ اللہ کی ہے دیکھئے انوارِساطعہ ص486,489مقیاس حنفیت ص153وغیرہ اور شیخ جیلانی رحمہ اللہ کی بات کاانکار دین ودنیا کی بربادی ہے جیسے کہ اعلیٰ حضرت بریلوی نے لکھا دیکھئے فتاویٰ رضویہ ج۷ص573،توشیخ کی ولادت النبی والی بات نہ مان کر تمہاری دنیا بھی برباد اور آخرت بھی برباد۔ مزید برآں اس جلوس میلاد النبیe کی ابتداء کب ؟اور کیوںہوئی ؟ یعنی کن لوگوں کی دیکھا دیکھی ہوئی ؟ اس میں خرافات ومفاسد کیاہیں؟

امرمباح مفاسد کی وجہ سے کیا حکم رکھتاہے ؟ اہل بدعت نے اپنے شیخ الاسلام طاہر القادری کا انکار کیا ،آخر کیوں؟ پیر نصیر الدین کا بھی انکار کیا،آخر کیا قصور تھا جس کی سزا اس کے مرنے کے بعد دی گئی ؟ فتاویٰ رضویہ ج4ص440میں لکھاہے کہ خنزیر حلال ہے پاک ہے کیوں؟ اوراہل السنۃ صدر مناظر اور مناظرکے سوالات واعتراضات ومطالبات کا اہل بدعت کب قرض چکائیں گے؟ اور وہ مطالبات کیا تھے ؟ اس کے علاوہ اور بہت کچھ جو ہر قاری کی خواہش ہے کہ اس سارے منظر کو اپنی آنکھوں سے دیکھے وہ سب آپ کو مل پائے گا کوہاٹ مناظرہ سی ڈیز میں دیکھیں اور تجزیہ کریں کہ کون جیتاکون ہارا؟

اللہ رب العزت حق سمجھ کر حق پر چلنے کی توفیق مرحمت فرمائے اور تقلید امام اعظم ابوحنیفہ سے بیزار لوگوں کوان کی تقلید کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

Read 4583 times

DARULIFTA

Visit: DARUL IFTA

Islahun Nisa

Visit: Islahun Nisa

Latest Items

Contact us

Markaz Ahlus Sunnah Wal Jama'h, 87 SB, Lahore Road, Sargodha.

  • Cell: +(92) 
You are here: Home Islamic Articles (Urdu) رودادِمناظرہ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم

By: Cogent Devs - A Design & Development Company