AhnafMedia

گناہ کیجئے مگر…

Rate this item
(2 votes)

گناہ کیجئے مگر…

بنت انور ؛جامعہ خدیجۃ الکبری ،چنیوٹ

حضرت سیدنا ابراہیم بن ادہمa کی خدمت میں ایک شخص حاضر ہوااور عرض کی۔ عالیجاہ! مجھ سے بہت گناہ سرزد ہوتے ہیں آپ مجھے گناہوں کا علاج تجویز فرمائیے۔آپa نے پہلی نصیحت کرتے ہوئے فرمایا:’’ جب گناہ کرنے کا پکا ارادہ ہوجائے تو اللہ کا رزق کھانا چھوڑ دو ۔‘‘ اس شخص نے حیرت سے عرض کیا:’’حضرت! آپ کیسی نصیحت فرما رہے ہیں۔ یہ کیسے ہوسکتاہے؟ جب کہ رازق وہی ہے تو میں اس کارزق چھوڑ کربھلا کس کی کھائوں گا!!! آپ aنے ارشاد فرمایا:’’دیکھ! کتنی بری بات ہے کہ جس اللہ کی روزی کھائو اس کی نافرمانی بھی کرتے رہو۔‘‘

پھر آپa نے دوسری نصیحت فرمائی:’’جب بھی گناہ کا ارادہ ہوجائے تو اللہ کے ملک سے باہر نکل جائو! اس نے عرض کی حضور! یہ کیسے ہوسکتاہے ؟؟تمام مشرق ،مغرب، شمال، جنوب دائیں بائیں ،اوپر نیچے الغرض جدھرجائوں ادھر ہی اللہ کا ملک پائوںگا اللہ کے ملک سے باہر نکلنے کی کوئی صورت ہی نہیں۔‘‘آپ aنے ارشاد فرمایا:’’ دیکھو !یہ کتنی بری بات ہے کہ اللہ کے ملک میں بھی رہو اور پھر اس کی نافرمانی بھی کرو۔‘‘پھرتیسری نصیحت آپa نے یہ ارشاد فرمائی:’’جب پختہ ارادہ ہوجائے کہ بس گناہ کر ہی ڈالنا ہے تو کر لو۔ لیکن اپنے آپ کو اتنا چھپالوکہ اللہ دیکھ نہ سکے۔‘‘اس نے حیرت سے عرض کیا:’’حضور! یہ کیونکر ممکن ہے کہ اللہ مجھے دیکھ نہ سکے وہ تو دلوں کے احوال سے بھی باخبرہے۔‘‘تو آپ aنے ارشاد فرمایا:’’ دیکھو کتنی بری بات ہے جب تم اللہ کو سمیع وبصیر بھی تسلیم کرتے اور یہ بھی یقین کے ساتھ کہہ رہے ہو کہ اللہ ہر لمحے مجھے دیکھ رہا ہے مگر پھر بھی گناہ کئے جارہے ہو!!!‘‘

چوتھی نصیحت یہ ارشاد فرمائی:’’جب ملک الموت سیدنا عزرائیل تمہاری روح قبض کرنے کے لیے تشریف لائیں تو ان سے کہہ دینا کہ تھوڑی سی مہلت دے دیجئے کہ میں توبہ کر لوں ۔‘‘ اس شخص نے عرض کی :’’حضور! یہ میں نے سنا ہے کہ موت کا وقت مقررہے اور مجھ ایک لمحہ بھی مہلت نہیں مل سکے گی فوراً میری روح قبض کر لی جائے گی۔‘‘

آپ aنے فرمایا :’’جب تم یہ جانتے ہو کہ میں بے اختیار ہوں اور توبہ کی مہلت حاصل نہیں کر سکتا تو فی الحال جو وقت تمہارے پاس ہے اسی کو غنیمت جانتے ہوئے ملک الموت سیدنا عزرائیل کی تشریف آوری سے پہلے پہلے توبہ کیوں نہیں کرلیتے!!!

پھر آپ نے پانچویں نصیحت یہ فرمائی:’’جب تمہاری موت واقع ہوجائے اور قبر میں منکر نکیر تشریف لے آئیں تو ان کو قبر سے ہٹا دینا۔‘‘ اس نے عرض کی :’’عالیجاہ! یہ کیا فرمارہے ہیں ؟ میں انہیں کیسے ہٹا سکوں گا ؟مجھ میں اتنی ہمت کہاں؟؟ آپ aنے ارشاد فرمایا:’’ جب تم منکر نکیر کو ہٹا نہیں سکتے تو ان کے سوالات کے جوابات دینے کی تیاری ابھی سے کیوں شروع نہیں کرتے!!!

چھٹی اور آخری نصیحت کرتے ہوئے آپa نے ارشاد فرمایا:’’ اگر قیامت کے دن تمہیں جہنم کا حکم سنایاجائے تو کہہ دینا کہ میں نہیں جاتا۔‘‘ اس نے عرض کی:’’ حضور! وہاں تو گھسیٹ کر دوزخ میں ڈال دیا جائے گا ۔‘‘توآپa نے ارشاد فرمایا:’’ جب تمہارا یہ حال ہے کہ :

تم اللہ تعالیٰ کی روزی کھانے سے بھی باز نہیں آسکتے

اس کے ملک سے باہر بھی نہیںنکل سکتے

اس سے نظر بھی نہیں بچ سکتے

منکر نکیر کو نہیں ہٹا سکتے اور جہنم کے عذاب کا اگر حکم ہوجائے تو اسے بھی نہیںٹال سکتے

تو…تو پھر گناہ کرنا ہی چھوڑدوتاکہ ان تمام مصائب سے محفوظ رہ سکو۔ اس شخص نے سیدنا ابراہیم بن ادہمa کے تجویز کردہ گناہوں کے علاج میں ان چھ نصیحتوں نے بہت اثر کیا وہ زاروقطار رونے لگا اور اسی وقت اس نے اپنے تمام گناہوں سے سچی توبہ کر لی اور مرتے دم تک توبہ پر قائم رہا۔ توفیق توبہ آسمان سے اترتی ہے آج کوئی گناہ کرے پھر اسے موت تک توفیق ہی نہ ملے تو پھر کیا کروگے۔بعض لوگوں نے خوب گناہ کرکے اپنے نفس کواللہ کی نافرمانی میں گزاراتوپھر ان سے توبہ کی توفیق کو چھین لیا گیا۔

Read 2265 times

DARULIFTA

Visit: DARUL IFTA

Islahun Nisa

Visit: Islahun Nisa

Latest Items

Contact us

Markaz Ahlus Sunnah Wal Jama'h, 87 SB, Lahore Road, Sargodha.

  • Cell: +(92) 
You are here: Home Islamic Articles (Urdu) گناہ کیجئے مگر…

By: Cogent Devs - A Design & Development Company