AhnafMedia

اتحاد اہل السنۃ والجماعۃ ماضی ،حا ل ،مستقبل

Rate this item
(3 votes)

اتحاد اہل السنۃ والجماعۃ ماضی ،حا ل ،مستقبل

محمد الیاس گھمن

اتحا داہل السنۃ والجماعۃ کے قیا م کا بنیا دی مقصد اہل السنۃ والجما عۃ کے عقا ئد ومسائل کی تر ویج اور اس پر وارد ہو نے والے اعتراضا ت کو زائل کرناہے۔بحمد اللہ اپنے اس مقصد پر پورا اترتے ہو ئے اتحا د اہل السنۃ والجماعۃ اپنے پا نچ سال مکمل کر کے چھٹے سال میں قدم رکھ رہی ہے۔ اس مختصر سے عرصہ میں کثیر مقاصد کا حصول اتحاد کی مقبو لیت کی علامت ،نیز اس کا با ت کا بھی ثبو ت ہے کہ یہ مسلسل تر قی کی جا نب گا مزن ہے ۔

ما ضی کے حوالے سے دیکھا جا ئے تو ہر باطل کے خلاف ہما رے اکا برین کاکا م موجودہے۔ حجۃ الاسلام حضرت مولانا محمدقاسم نانوتوی ؒ سے لیکر مولانا محمد مرتضیٰ حسن چا ند پوری ؒاور ان سے لیکرحجۃ اللہ فی الارض امین الملۃ حضرت مولانامحمد امین صفدر اوکاڑویؒ تک تمام اکا بر ین نے اپنے اپنے دور میں باطل کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ انہی اکابرین کے نقش قدم پر اتحاداہل السنۃ والجماعۃ نے بھی یہ کام شروع کیاہے ۔باطل مختلف طریقوں سے عوام الناس کو حراسا ں کر رہا تھا۔تقریر،لٹریچر،مناظرہ کا چیلنج غرض ہر اندازسے سادہ لوح سنی عوام پر حملہ کی کوشش کر رہا تھا۔بحمد اللہ اتحا د اہل السنۃ والجماعۃ کی بر کت سے اللہ تعا لیٰ نے باطل کی اس کو شش کو ناکا م بنادیا ۔ تقریر کے حوالے سے اتحاد اہل السنۃ و الجماعۃ نے ان کے تقریری مواد کے زبردست جوابات دئیے۔راقم کے بیا نا ت بھی اسی نو عیت کی کڑی ہیں۔سعودی عرب میں عرصہ دس سال سے معراج ربا نی غیر مقلد نے علماء اہل السنۃ والجماعۃ علماء دیوبند کےعقائد ونظریات پر کفر وشرک کے فتویٰ لگا رکھے تھے۔ اس کی تلبیسات کا جواب دے کر اسے خاموش کرا یا گیا ۔ عالمی مبلغ حضرت مولانا محمد طا رق جمیل دا مت برکا تہم پر مشہور غیرمقلد تو صیف الرحمن نے کئی نازیبا اعترا ضا ت کئے تھے ،اسکا بھی وافی وشافی جوا ب دے کر ان اعترا ضا ت کو صاف کیا گیا۔

لٹریچر کے حوالے سے اتحا د کا کا م قابل قدر ہے۔مختلف موضو عات پر کتب، رسائل ،پمفلٹ اور پو سٹرز کی صورت میں عوام کو اپنے دلائل سے روشناس کرایا گیا ہے۔ مختلف فرق باطلہ کی تاریخ، ان کے عقائد و نظریات اور ان کی تلبیسات کو تشت از بام کر کے ان کی حقیقت کو واضح کیا ہے۔ ہمارا ارادہ ہے کہ ہر باطل کے خلاف اس قسم کا لٹریچر مہیا کیا جائے تاکہ عوام الناس ان کے فریب سے بچ سکیں۔

باطل سے گفتگواور منا ظرہ جات کے حوالے سے ’’تخصص فی التحقیق والدعوۃ ‘‘کا آغا ز ایک بہتر ین پیش رفت ہے۔تخصص کےاس چھٹے سال میں متخصصین کی تعداد 60ہے جو جید اساتذہ کی زیر نگرا نی اہل السنۃ والجماعۃ کے عقائد ومسائل پرمدلل تیاری میں مصروف ہیں۔اس تخصص کا مقصد با صلا حیت اور صا حب ذوق منا ظرین تیار کرنا ہے جو اس میدان میں مدلل اور تحقیقی گفتگو کر سکیں۔انہی متخصصین میں سے منتخب فضلاءکو مختلف شعبہ جات مثلاً تصنیف و تالیف، تحریر و تقریر، منا ظرہ وتدریس وغیرہ میں تشکیل دی جا تی ہے۔

مستقبل کے حوالے سے اتحا د اہل السنۃ والجماعۃ کے سامنے چند منصوبہ جا ت ہیں۔ ان میں سر فہرست متخصص طلباء کی تیاری ہے ۔ملک بھر سے ذی استعداد طلباء کی آمد اور مرکز اہل السنۃ والجماعۃ سر گو دھا میں علمی وعملی طور ان کی بہتر ین تر بیت ہما ری اول تر جیح ہے۔ باصلاحیت افراد ہی سے ہمیں مطلوبہ دینی مقاصد حاصل ہو سکتے ہیں۔ اس کے لئے تخصص میں ہر سال طلبا ء کی تعداد میں اضا فہ نیک فال ہے۔

پرنٹ میڈیا کے حوا لے سے لٹریچر کی فر اہمی دوسری بڑی تر جیح ہے کہ مبسوط کتاب سے لیکر پمفلٹ تک مختلف صورتوںمیں مواد فرا ہم کیا جا ئے تا کہ ہر طبقہ واستعداد کے لوگ مستفید ہوں۔ بحمد اللہ اس پر مستقل کا م جا ری ہے ۔حال ہی میں راقم کی تین کتب منظر عام پر آئی ہیں۔ لا مذہب کے اعتراضا ت رفع کر نے کے لئے مختلف عنوانات پرپو سٹر تر تیب دیے گئے ہیں جو اپنی افا دیت کے لحا ظ سے بہت مقبول ہو ئے ہیں،آئندہ انہیں مختصر کتا بچہ کی صورت میں شا ئع کرنے کا منصوبہ ہے تا کہ یہ اعلیٰ مواد ہر کسی کے ہا تھ میں ہو ۔ زیر نظر مجلہ ’’قافلہ حق‘‘ کی مقبولیت کے بعد’’الفقیہ‘‘ کے نام سےایک ماہنامہ مجلہ جنوری 2012ء شائع ہو رہا ہے۔ جس میں فقہ کی اہمیت، فقہاء پر اعتماد،دور حاضر میں سیاسی، مذہبی، معاشرتی اور تجارتی مسائل کا فقہ کی روشنی میں حل اور فقہ و فقہاء کی مخالفت پر مبنی تحریرات کا خوب علمی و تحقیقی جائزہ لیا جائے گا۔ اللہ کے فضل سے یہ مجلہ اپنے مثبت اور علمی پہلو کے پیش نظر نہایت مفید ثابت ہو گا۔

الیکٹرونک میڈیا کے حوالے سے ہمارا کا م پوری دنیا میں اپنی اہمیت منوا چکا ہے۔ ڈیڑھ سال کے مختصر عر صہ سے ہما ری دو ویب سائٹس

www.alittehaad.org ،www.ahnafmedia.com

ہمارے مسلک کی نمائندگی کر رہی ہیں۔ ان میں آڈیو و ویڈیو بیا نات، مناظرے ، سیمینارز، کتب سیکشن وغیرہ عوامی ضروریات کو پورا کر رہے ہیں۔ دنیا بھر سے آئے ہو ئے سوالات کے تحقیقی جوابات کے لئے ہما رےمیل اکاؤنٹس بھر پور انداز میں کام کر رہے ہیں۔ آئندہ ہما را عزم لا ہور میں ایک اسٹو ڈیو کے قیا م کا ہے۔احناف میڈیا سروس کے دفتر کے ساتھ ہی ایک عظیم الشا ن اسٹوڈیو زیر تعمیر ہے، جس میں ریکارڈنگ کا مکمل انتظا م موجود ہو گا تا کہ مختلف موضوعات پرمواد معیاری ریکا رڈنگ کے ساتھ عوام کے پاس پہنچ سکے۔

ہماری یہ کوشش ہے کہ عقائد و مسائل کے حوالے سے امت مسلمہ کی بھرپور رہنمائی کی جائے تاکہ کسی موڑ پر بھی باطل انھیں گمراہ نہ کر سکے ۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ حق کی مدد و نصرت فرمائے اور باطل کی تمام کوششوں کو ناکام فرما دے۔آمین

Read 3943 times

DARULIFTA

Visit: DARUL IFTA

Islahun Nisa

Visit: Islahun Nisa

Latest Items

Contact us

Markaz Ahlus Sunnah Wal Jama'h, 87 SB, Lahore Road, Sargodha.

  • Cell: +(92) 
You are here: Home Islamic Articles (Urdu) اتحاد اہل السنۃ والجماعۃ ماضی ،حا ل ،مستقبل

By: Cogent Devs - A Design & Development Company