QuestionsCategory: ذکر اذکارکھانا کھانے کے بعد کی دعا کے الفاظ

کھانا کھانے کےبعد کی دعا کے متعلق یہ کہا جاتا ہے کہ حدیث میں ”اَلْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَطْعَمَنَا وَسَقَانَا وَجَعَلَنَا مِنَ الْمُسْلِمِينَ “ نہیں بلکہ ” اَلْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَطْعَمَنَا وَسَقَانَا وَجَعَلَنَا مُسْلِمِينَ “ ہے۔  کیا یہ بات درست ہے؟

1 Answers
Mufti Shabbir Ahmad Staff answered 4 years ago

احادیث میں دونوں طرح کے الفاظ منقول  ہیں:
1: الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِى أَطْعَمَنَا وَسَقَانَا وَجَعَلَنَا مُسْلِمِينَ․
(سنن ابی داؤد: کتاب الاطعمۃ باب ما یقول الرجل اذا طعم)
2: اَلْحَمْدُ لِلهِ الَّذِي أَطْعَمَنَا وَسَقَانَا وَجَعَلَنَا مِنَ الْمُسْلِمِينَ ․
(کنز العمال:  رقم الحدیث 18179)
اس لیے دونوں میں سے جن الفاظ کو اختیار کیا جائے درست ہے۔
واللہ اعلم بالصواب
 (مولانا) محمد الیاس گھمن