QuestionsCategory: ذکر اذکارفرض کے بعد ذکر کرنا
Molana Abid Jamshaid Staff asked 6 years ago

السلام علیکم مفتی صاحب۔کیا ھم فرض اور سنت کے درمیان کوئی بھی ذکر کرسکتے ھیں مثلأ آیت الکرسی یا تسبیح فاطمی یا کوئ بھی دعا چاھے جس زبان میں بھی ھو؟ جیسا که رسول الله نے فرمایا که فرض نماز کے بعد آیت الکرسی پڑھنے والے شخص اور جنت کے درمیان صرف موت کا پرد ہ ہے. آپ اس حدیث کے بارے میں کیا کہتے ھیں ؟

والسلام سائل: سیف سلطانی

1 Answers
Best Answer
Molana Abid Jamshaid Staff answered 6 years ago

فرض نماز کے بعد مختلف اذکار کرنا مثلاً تسبیحات فاطمی اورآیۃ الکرسی پڑھنا احادیث سے ثابت ہے اور اس کی بہت فضیلت ہے۔ غیر ضروری سمجھ کر اسے چھوڑ دینا محرومی ہےاور جس زبان میں چاہے دعا مانگی جا سکتی ہے۔مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد شفیع رحمہ اللہ نے اپنی مشہور تفسیر “معارف القرآن ” میں “آیۃ الکرسی” کے ذیل میں یہ حدیث ذکر کی ہے۔لہٰذا اسے اپنا معمول بنانا چاہیے۔
ہاں البتہ نماز کے بعد اجتماعی طور پر بلند آواز میں کوئی مخصوص ذکر کرنا اور اسے ضروری سمجھنا بدعت ہے۔
مُجیب: مولانا عابد جمشید