QuestionsCategory: زکوۃکوئلہ کی پابندی شدہ کان پر زکوۃ
muhammad usman asked 5 years ago

السلام علیکم ورحمۃ اللہ
بندہ نے ایک آدمی کو مضاربت پر دس لاکھ روپے دئے ہے ، وہ آدمی کوئلے کے کا ن خریدتا ہے ، اب ایک سال  ہوگیا اس نے ایک جگہ کان خریدا ہے مگر وہاں پر حکومت کی طرف سے کوئلہ نکالنے پر پابندی ہے ، اور بندہ کو اب تک اپنے رقم کا کوئی نفع نہیں ملا ، آپ سے عرض یہ ہے کہ بندہ پر اس رقم کی زکوۃ واجب ہوگی ؟ اور دوسرا سال  جو چند مہینے بعد پورا ہونے والا ہے اسکی بھی زکوۃ واجب ہوگی ؟     تفصیل سے جواب  دے ، بندہ آپکا شکر گزار رہے گا۔

1 Answers
Molana Abid Jamshaid Staff answered 5 years ago

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اس صورت میں زکوۃ واجب نہیں ہوگی۔ نہ پہلے سال کی نہ دوسرے سال کی۔

مزید تفصیل سے جواب چاہیے تو کان کے بارے میں معلومات مہیا کریں کہ کس سے خریدی تھی اور حکومت کے ساتھ کیا معاملات طے پائے تھے۔