Questionsہندوؤں سے ملاقات کا طریقہ
Mufti Mahtab Hussain Staff asked 6 years ago

کیا ہم ہندو کو نمستے کر سکتے ہیں؟ اور اگر وہ نمستے کرے تو ہمیں کیا جواب دینا چاہیے؟

جاوید خان

1 Answers
Molana Abid Jamshaid Staff answered 6 years ago

ہندو کو نمشکار یا نمستے کرنے کی اجازت نہیں ہے کیونکہ یہ مخصوص مذہبی الفاظ ہیں گویا یہ ہندوں کا مذہبی شعار ہے اور کسی غیر مسلم کے شعار کو اپنانے کی ہرگزاجازت نہیں ہوتی اس لئے کہ حدیث پاک میں آتا ہے:
عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « مَنْ تَشَبَّهَ بِقَوْمٍ فَهُوَ مِنْهُمْ ».
سنن أبي داود: رقم4031،باب فی لبس الشھرۃ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جس نے کسی قوم کی مشابہت کی وہ انہیں میں سے ہو گا۔
البتہ جو الفاظ مذہبی نہیں معاشرتی ہیں جیسے آداب،آداب عرض ہے ان جیسے الفاظ کی گنجائش ہے۔
فتاوی رحیمیہ:ج10ص126،باب الحظروالاباحۃ
اور اگر وہ نمستے کہتے ہیں تو اس کے جواب میں بھی نمستے نہیں کہنا چاہیےکیونکہ یہ کفار کا شعار ہے جیسا کہ پہلے گزر چکا ہےہاں آداب وغیرہ معاشرتی الفاظ جواب میں کہنے کی گنجائش ہے۔
مجیب:مولانا محمد مدثر