QuestionsCategory: تعویذاتکیا اہلحدیث علماء میں سے کسی نے تعویذ کو جائز کہا ہے؟
حافط طيبب asked 4 years ago

السلام علیکم
مفتی صاحب!
میری کتابوں کی دکان ہے۔ میرے قریب ایک اہلحدیث کی دکان ہے جس سے مختلف عنوانات پر بات ہوتی رہتی ہے۔ کل ہماری بات ہوئی کہ تعویذات جائز ہیں یا نہیں؟
تو وہ اہلحدیث مجھے کہنے لگا کہ تعویذات جائز نہیں ہیں بلکہ شرک ہیں۔
مفتی صاحب! میں نے کہیں سے سنا ہوا تھا کہ اہل حدیث علماء بھی تعویذات کے قائل ہیں تو میں نے اس سے کہا کہ آپ کے علماء بھی تو قائل ہیں۔ اس نے کہا: اگر ہمارے کسی معتبر عالم نے تعویذات کو جائز قرار دیا ہے تو آپ مجھے اس کا حوالہ بتا دیں۔
تو میرے سوال کرنے کا مقصد یہ ہے کہ مفتی صاحب آپ اگر بحوالہ کسی اہل حدیث عالم کی یہ بات دکھا دیں  کہ وہ تعویذ کو جائز کہتا ہے تو بہت مہربانی ہوگی۔ جزاک اللہ
حافظ طیب، راولپنڈی

1 Answers
Mufti Kefayat-Ullah answered 4 years ago

جواب:
ایسا تعویذ جس میں آیات قرآنیہ یا احادیث نبویہ لکھی گئی ہو ں اس تعویذ کا لکھنا اور پہننا وغیرہ جائز ہے اور جو تعویذ کلمات  شرکیہ پر مشتمل ہو ایسا تعویذ لکھنا اور پہننا ناجائز ہے ۔
غیر مقلدین کے بہت بڑے عالم مولوی نذیر حسین دھلوی ایک سوال کے جواب میں لکھتے ہیں:
تعویذ لکھ کر گلے میں ڈالنا جائز ہے کوئی حرج نہیں ہے بعض تابعین نے اختلاف کیا ہے لیکن صحیح یہی ہے کہ جائز ہے۔
فتاوی نذیریہ: ج3ص298کتاب الحظر ولاباحۃ
فقط واللہ اعلم بالصواب
دار الافتاء
مرکز اھل السنۃ والجماعۃسرگودھا
2019/12/8