QuestionsCategory: طہارتپیشاب کے بعد قطرے
Molana Abid Jamshaid Staff asked 6 years ago

ایک صاحب کو پیشاب کے فورا بعد یا کچھ دیر بعد قطرات آتے ہیں اور مسلسل (ہر وقت) بھی نہیں آتے اکثر ایسا ہوتا ہے کہ وہ اچھی طرح استنجاء کرنے کے بعد وضو کر لیتے ہیں تو کافی دیر کے بعد قطرے خارج ہو جاتے ہیں تو ان صاحب کا کیا حکم ہے؟ کیا ان کی نماز ہو جائے گی؟

ریحان انور

1 Answers
Molana Abid Jamshaid Staff answered 6 years ago

سوال نامہ کے مطابق چونکہ مسلسل عارضہ لاحق نہیں ہوتا اس لیے وہ شرعی معزور نہ ہو گا باقی جس کیفیت کو ذکر کیا گیا ہے اس سے بچاو کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ نماز کے وقت سے کچھ دیر پہلے استنجاء وغیرہ سے فارغ ہو جائے اگر قطرے آنے بھی ہوں تو نماز سے پہلے آجائیں گے۔
دوسری صورت یہ ہے کہ پیشاب کے بعد اس سوراخ کے اندر ٹشو یا روئی وغیرہ اس طرح رکھے کہ اس کا اندرونی حصہ قطرات کو جذب کرلے رطوبت باہر سرایت نہ کرے تو اس صورت میں بھی نماز ہو جائے گی اس کے علاوہ اگر قطرے خارج ہوئے تو وضو بھی ٹوٹ جائے گا اور جس جگہ وہ قطرے لگیں کپڑے اور جسم کا وہ حصہ بھی ناپاک شمار ہو گا۔ اگر نماز کے دوران یہ صورت پیش آئے تو نماز ٹوٹ جائے گی۔
کپڑے اور جسم کا متعلقہ حصہ دھوکر وضو کر کے دوبارہ نماز پڑھے۔
کتبہ: مفتی محمد یوسف