QuestionsCategory: طہارتناپاک کپڑے دھونے سے واشنگ مشین کی پاکی ناپاکی کا حکم
Faizan Ul Islam Dar asked 3 years ago

سوال:

کیا واشنگ مشین میں ناپاک کپڑے دھونے سے واشنگ مشین بھی نا پاک ہو جائے گی؟

سائل: فیضان الاسلام

1 Answers
Mufti Shabbir Ahmad Staff answered 3 years ago

جواب:
جی ہاں! ناپاک کپڑے دھونے کی وجہ سے واشنگ مشین ناپاک ہو جاتی ہے۔ اسے پانی کے ذریعے دھو کر بھی پاک کیا جا سکتا ہے اور چونکہ یہ مشین عموماً لوہے یا پلاسٹک کی بنی ہوتی ہے جس میں نجاست سرایت نہیں کرتی اس لیے اسے کپڑے سے پونچھ کر بھی خشک کر لیا جائے تو بھی پاک ہو جائے گی۔
واللہ  اعلم بالصواب
دار الافتاء
مرکز اھل السنۃ والجماعۃ سرگودھا پاکستان
24 شعبان 1442ھ/ 8 – اپریل 2021ء