QuestionsCategory: صحابہ واہل بیتکیا یزید بن ابی سفیان صحابی تھے؟
عبید asked 5 years ago

يزيد بن أبي سفيان الأموي القرشي، أبو خالد ، صحابي جليل من فضلاء الصحابة استعمله النبي محمد على صدقات بني فراس من قبيلة كنانة وكانوا أخواله ، وهو أحد القادة الذين ارسلهم الخليفة أبو بكر الصديق لفتح بلاد الشام ويقال له يزيد الخير.

یعنی یزید بن ابی سفیان صحابی تھے؟

1 Answers
Mufti Mahtab Hussain Staff answered 5 years ago

یزید بن ابی سفیان یہ حضرت ابو سفیان رضی اللہ عنہ کے بیٹے، حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے سوتیلے بھائی اور یزید بن معاویہ کے چچا ہیں۔
فتح مکہ کے موقع پر اپنے خاندان سمیت مسلمان ہوئے اور وفات تک اسلام پر قائم رہے۔
بہت جلیل القدرصحابی تھے اور فضلاء اور کبار صحابہ میں ان کا شمار ہوتا تھا۔
غزوہ حنین میں شریک ہوئے اور حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے بہت وافر مال غنیمت سے انہیں نوازہ جس میں 100 اونٹ اور چالیس اوقیہ چاندی بھی شامل تھے۔
طبعی صلاحیتوں کی بنا پر بڑے مستعد کارکن تھے اور بہت اچھے کارنامے سر انجام دیے اسی وجہ سے الخیر کے لقب سے مشہور ہوئے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے کاتبین میں ان کا شمار ہوتا تھا۔
مزید تفصیل کے لیے مولانا نافع صاحب کی کتاب “حضرت ابو سفیان اور ان کی اہلیہ” میں موجود حالات یزید بن ابی سفیان کا مطالعہ کریں۔
واللہ الموافق
دار الافتاء
مرکز اھل السنۃ والجماعۃ
سرگودھا پاکستان
27 ربیع الاول 1440ھ مطابق 06 دسمبر2018