QuestionsCategory: صحابہ واہل بیتحضرت امیر معاویہ کے مناقب کی روایات کی حیثیت
قاضی علی رضا۔ asked 5 years ago

کیا حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کی شان کی جتنی بھی احدیث بیان کی جاتی ہیں سب مستند ہیں؟ ایک اہل حدیث عالم نے کہا ہے کہ ایک بھی مستند نہیں ہے اور وہ عالم کافی سنے بھی جاتے ہیں۔

1 Answers
Mufti Shahid Iqbal answered 5 years ago

الجواب

حضرت امیر معاویہ  رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے فضائل احادیث میں بہت زیادہ آئے ہیں ان میں سے چند درج ذیل ہیں۔

۱۔عن النبی صلی اللہ علیہ وسلم انہ قال اللھم اجعلہ ھادیامھدیا واھدبہ۔وقال الترمذی ھذاحدیث حسن غریب۔

جامع الترمذی ج2ص224 ،جامع الترمذی  تخریج از زبیر علی زئ [اسنادہ صحیح]ص1128

ترجمۃ=آپ علیہ السلام نے فرمایا اے اللہم معاویہ کو اپنے بندوں کے لئے ذریعہ ہدایت اور خود کو ہدایت یافتہ بنادیجئے اور ان سے ہدایت کا کام بھی لے لیجئے۔

۲۔حدثنا ابن ابی مریم :حدثنا نافع ابن عمر :حدثنا ابن ابی ملیکۃ:قیل لابن عباس ھل لک فی امیر المومنین معاویہ فانہ مااوتر الا بواحدۃ؟قال انہ فقیہ۔

صحیح بخاری ج1 ص531 ۔

ترجمۃ=حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے کہا گیا کیا آپ کے امیر حضرت معاویہ ہیں کہ وہ تو ایک رکعت وتر پڑھتے ہیں حضرت عباس رضی اللہ عنہ نے فر مایا کہ بیشک وہ تو فقیہ ہیں۔

اس کے علاوہ اور بھی بہت سی احادیث ہیں جو حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کی شان کے بارے میں وارد ہیں جو  کتب معتبرہ  میں موجود ہیں۔اور مستند ہیں

اگرباالفرض والمحال ان روایات کوضعیف  مان بھی لیا جائے تو بھی فضائل کے اندر یہ روایات چل سکتی ہیں جیساکہ امام احمد بن حنبل رحمۃ اللہ علیہ [ م 224ھ ]کاقول مجموع الفتاوی میں ہے۔

اذاجا ء الحلال والحرام شددنا فی الاسانید واذاجاء الترغیب والترھیب تساھلنا فی الاسانید وکذالک ماعلیہ العلماءمن العمل بالحدیث الضعیف فی فضائل الاعمال۔

فتاویٰ ابن تیمیہ ج18 ص31

ترجمۃ=جب بات ہو حلال اور حرام کی تو ہم سندوں کے اندر سختی کرتے ہیں اور جب بات ہو ترغیب وترہیب کی تو سندو ں میں نرمی کرتے ہیں اور یہی موقف ہے علماءکا فضائل اعمال میں ضعیف  حدیث  پر عمل کرنے کے بارے میں۔

۲۔اسی طرح امام سخاوی رحمۃ اللہ علیہ[م904ھ] نے فقہاء اور محدثین کے حوالہ سے ایک ضابطہ نقل کیا ہے ۔

قال العلماء من المحدثین والفقہاء وغیرھم یجوز ویستحب العمل فی الفضائل والترغیب و الترھیب بالحدیث الضعیف مایکن موضوعا۔

القول البدیع فی الصلوٰۃ علی الحبیب الشفیع ص255

ترجمۃ=  محدثین اور فقہاء فرماتے ہیں فضائل اور ترغیب وترہیب  کے باب میں ضعیف حدیث پر عمل کرنا جائز اور مستحب ہے جبکہ حدیث موضوع نہ ہو۔