QuestionsCategory: صدقہغیر مسلم کو صدقہ کی رقم دینے کا حکم
محمد احمد asked 4 years ago

سوال:
السلام علیکم ورحمۃ اللہ
ہمارے محلے میں صفائی کرنے والے لوگ آتے رہتے ہیں جو گھر کا کوڑا کرکٹ  بھی لے جاتے ہیں اور گلی وغیرہ بھی صاف کرتے ہیں۔ ان میں سے  بعض لوگ غیر مسلم بھی ہوتے ہیں۔ ہمیں یہ پتا نہیں چل پاتا کہ کون مسلم ہیں اور کون غیر مسلم؟ تو ہم اپنے صدقہ کے پیسے ان لوگوں کو دے سکتے ہیں یا نہیں؟
سائل: محمد احمد، راولپنڈی

1 Answers
Mufti Shabbir Ahmad Staff answered 4 years ago

جواب:
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
صدقہ دو قسم کا ہوتا ہے:
1: صدقہ واجب…جیسے زکوٰۃ، صدقۃ الفطر، کفارہ کی رقم، نذر  مانے ہوئے مال کی رقم، روزے کا فدیہ یا کفارہ وغیرہ
2: صدقہ نفلی… واجب صدقہ کے علاوہ ہوتا ہے جیسے کسی غریب کی مدد کرنا۔
واجب صدقہ صرف غریب مسلمان کو دیا جا سکتا ہے، غیر مسلم کو نہیں اور نفلی صدقہ غیر مسلم کو بھی دیا جا سکتا ہے۔ اس لیے اگر آپ صدقہ واجب دینا چاہ رہے ہیں  تو تحقیق کرنا لازم ہے کہ وہ شخص مسلم ہو تب دیں اور اگر نفلی صدقہ ہے تو غیر مسلم کو بھی دیا جا سکتا ہے۔
واللہ اعلم بالصواب
دار الافتاء،
مرکز اھل السنۃ والجماعۃ سرگودھا پاکستان
26محرم الحرام 1442ھ/
15- ستمبر 2020ء