QuestionsCategory: روزہبے خبری سے احتلام کی حالت میں روزہ رکھ لیا
ADNAN ALI asked 5 years ago

اگر کسی کا رات کو احتلام ہو گیا ہو اور اس شخص کو اس کا علم نہ ہو اور وہ اٹھے وضو کرے تہجد پڑھ لے اور نفلی روزہ بھی رکھ لے اور اسی حالت میں باجماعت فجر کی نماز بھی پڑھ لے اور نماز کے بعد وہ حاجت کے لیے جائے اور وہاں اس کو معلوم ہو کہ اس کو تواحتلام ہوا ہے رات تو کیا اس کو روزہ جاری رکھنا چاہیے یا نہیں اور جو نماز اس نے پڑھ لی ہے اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟

1 Answers
Molana Abid Jamshaid Staff answered 5 years ago

حالت جنابت میں روزہ کا آغاز کیا جاسکتا ہے۔ سوال میں مذکور صورت میں میں روزہ جاری رکھنا چاہیے اور جو نماز پڑھی ہے وہ غسل کرکے دہرانی پڑے گی۔