QuestionsCategory: قربانیچند لوگوں کا رقم جمع کر کے کسی کی طرف سے قربانی کرنے کا حکم
aslm bahij asked 4 years ago

السلام علیکم ورحمۃ اللہ
ہم نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے قربانی کرنی ہے۔ بکرے کی اور بکرے کی قیمت گیارہ ہزار یا ساڑھے گیارہ ہزار روپے ہے۔ یہ قیمت ہم تین لوگ مل کر کے ادا کر رہے ہیں۔ تو کیا اس طریقے سے قربانی کرنا صحیح ہے؟مہربانی کر کے جلد جواب ارسال فرما کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں!

محمد اسلم راجپورہ

1 Answers
Mufti Kefayat-Ullah answered 4 years ago

جواب
واضح رہے کہ چھوٹے جانور میں ایک سے زیادہ آدمیوں کا شریک ہونا جائز نہیں ہے۔
لہذا اس طریقہ سے قربانی کرنا جائز نہیں ہے البتہ اگر یہ تینوں آدمی اپنی اپنی رقم جمع کرکے اپنے میں سے کسی ایک آدمی کو ہبہ کر دیں اور وہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے  قربانی کر دے تو یہ طریقہ صحیح اور جائز ہے اور اس سے ان تینوں کو ثواب بھی مل جائے گا۔
واللہ اعلم بالصواب
دار الافتاء
مرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا پاکستان
19 ستمبر 2020ء