QuestionsCategory: قربانیقربانی کے بجائے رقم صدقہ کرنا
Molana Abid Jamshaid Staff asked 6 years ago

جس آدمی پر قربانی واجب ہو اگر وہ قربانی کا جانور ذبح کرنے کے بجائے اتنے پیسے کسی رشتہ دار کی بیٹی کی شادی میں خرچ کرے تو کیا اس سے قربانی ادا ہو جائے گی؟

قاسم علی

1 Answers
Molana Abid Jamshaid Staff answered 6 years ago

قربانی کے ایام میں قربانی کا جانور ذبح کر کے قربانی کرنا ضروری ہے۔ اس کے بدلے میں رقم صدقہ کرنا، حج کرانا یا کسی غریب کی امداد کر دینا کافی نہیں، ان چیزوں کے کرنے سے الگ ثواب ملے گا مگر قربانی نہ کرنے کی وجہ سے گناہ گار ہو گا اور قربانی کے ایام گزر جانے کی صورت میں قربانی کے ایک حصے کی قیمت کے برا بر رقم صدقہ کرنا لازم ہو گا۔ واللہ اعلم
مُجیب: مولانا عابد جمشید