QuestionsCategory: قربانیقربانی کا جانور قربانی سے پہلے مر جائے تو کیا حکم ہے؟

السلام علیکم ورحمۃ اللہ
سوال یہ ہے کہ اگر قربانی کے لیے خرید گیا بکرا قربانی سے چند دن پہلے مر جائے تو کیا حکم ہے؟ آیا دوبارہ خرید کر قربانی کرنا لازم ہے یا نہیں؟
محمد اسد، ممبئی انڈیا

1 Answers
Mufti Kefayat-Ullah answered 4 years ago

جواب
واضح رہے کہ غریب آدمی اگر قربانی کی نیت سے جانور خرید لے تو قربانی اس جانور کے ساتھ خاص ہوجاتی ہے یعنی اس جانور کی قربانی اس شخص پر لازم ہوتی ہے لیکن صاحب استطاعت  کے مال پر واجب ہوتی ہے  ناکہ خریدنے سے۔
لہذا اگریہ جانور   غریب آدمی نے  قربانی کے لئے خریدا تھا اور مرگیا تو اس کے لئے دوسرا  جانور خریدنا ضروری نہیں ہے اور اگر مرنے والا  جانور صاحب استطاعت کا تھا تو اس پر دوسرا جانور لے کر قربانی کرنا واجب ہے لیکن اگر اس نے قربانی کے دنوں میں دوسرا جانور خرید کر  قربانی نہیں کی تو اس پر ایک درمیانے جانور کی قیمت صدقہ کرنا لازم ہے  ۔
واللہ اعلم بالصواب
دار الافتاء
مرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا پاکستان
19 ستمبر 2020ء