QuestionsCategory: قرآن وتفسیرموبائل فون میں قرآن پاک
محمّد ہارون ثاقب asked 5 years ago

1: کیا قرآن مجید کو موبائل کے اندر ڈاؤن لوڈ کرنا، اس کو محفوظ کرنا درست ہے؟

2: اگر درست ہے تو اس کی شرائط کیا ہے کیا اس کو بغیر وضو بھی استعمال کیا جاسکتا ہے؟ نیز  اس کی تلاوت  قرآن پاک کی تلاوت کے ثواب میں فرق ہے یا نہیں؟

1 Answers
Mufti Shabbir Ahmad Staff answered 5 years ago

جواب:
ترتیب وار جوابات پیش ہیں:
[1]:        جی ہاں، ایسا کرنا درست ہے۔
[2]:        جب قرآن مجید کے صفحات کا عکس سکرین پر  نظر آ رہے ہوں تو  اس وقت بغیر وضو سکرین کو ہاتھ لگانا درست نہیں بلکہ وضو کر کے ہی سکرین کو ہاتھ لگایا جائے اور صفحات کو پلٹا جائے۔ نیز سکرین کھلی ہوئی حالت میں موبائل کو واش روم میں لے جانا بھی منع ہے۔
موبائل میں دیکھ کر تلاوت کرنے سے تلاوت قرآن کا ثواب یقیناً ملے گا۔
واللہ اعلم
دار الافتاء ،
مرکز اھل السنۃ والجماعۃ، سرگودھا، پاکستان
19- ربیع الاول 1440ھ
28- نومبر 2018ء