QuestionsCategory: متفرق سوالاتگرام فری نامی کمپنی میں کاروبار کرنا
طلحہ روف asked 4 years ago

عرض یہ ہے کہ “گرام فری” ایک آن لائن کاروبار ہے۔ اس کا شرعی حکم بیان فرما دیں جس کی تفصیل یہ ہے:

جو دوست احباب فارغ گھر بیٹھے آن لائن پیسے کمانا چاہتے ہیں ان کے لیے “GramFree” ایک بہترین پلیٹ فارم ہے۔ جہاں پر مفت رجسٹریشن کے بعد پیسے کمانے کا انتہائی آسان طریقہ میسر ہے۔

اس ویب سائٹ پر آپ جتنا چاہیں پیسہ کما سکتے ہیں۔ اس میں کسی بھی قسم کی کوئی سرمایہ کاری کی ضرورت نہیں۔ صرف آپ نے اس میں گرامز جمع کرنے ہوتے ہیں۔ ایک گرامز کی قیمت امریکی 2 ڈالر ہے۔  500 گرامز کے آپ کو 1000 ڈالرز ملتے ہیں۔ مگر آپ کو اپنے پیسے نکلوانے کے لیے کم از کم 500 گرامز (Grams) “Earn” کرنا ضروری ہے۔

جب آپ کے اکاؤنٹ میں 500 گرامز جمع ہو جاتے ہیں تو آپ اسے “Withdrawal” کر سکتے ہیں۔ جسے آپ اپنے پاکستانی “Visa Debit Card” میں آرام سے ٹرانسفر کرنے کے بعد کیش کی صورت بھی نکلوا سکتے ہیں۔

اب یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ یہ پانچ سو گرام ایک مہینے میں مکمل کر لیتے ہیں یا پھر ایک ہفتے میں۔

اگر میں سکہ رائج الوقت کی بات کروں تو اس وقت امریکی 1 ڈالر پاکستانی 168 روپے چل رہا ہے ۔ 1000 ڈالر کے آپ پاکستانی ایک لاکھ اڑسٹھ ہزار روپے 168000 کما سکتے ہیں۔

اس ویب سائٹ کے ذریعے پیسے کیسے کمائیں جا سکتے ہیں؟

1: سب سے پہلے آپ درج ذیل دئے گئے لنک پر کلک کر کے خود کو رجسٹرڈ کروائیں۔

2: رجسٹرڈ کرنے کے لیے گوگل اکاؤنٹ یعنی اپنے “Gmail” کا استعمال کریں۔

3: اکاؤنٹ لاگ ان ہونے کے بعد سب سے پہلے آپ اپنے بائیں جانب فہرست پر “Free” میں کلک کریں اور وہاں پر “Free games” کے نام سے دائیں ہاتھ کی طرف “Roll” کے آپشن پر کلک کریں۔ جس سے آپ کو 0.1 گرام سے 1000 گرامز تک مل سکتے ہیں۔ یہ گیم ہر ایک گھنٹے میں صرف ایک مرتبہ آپ کو مفت گرام جیتنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔

4: جب فری گیمز مکمل ہو جائے تو اسی طرح دائیں ہاتھ کی طرف فہرست میں نیچے “Videos” کے آپشن پر جائیں جہاں آپ کو 5 ویڈیوز نظر آئیں گی۔ ان تمام ویڈیوز کو کم از کم پورے ایک منٹ تک لازمی دیکھنا ہے اور ہر ویڈیو کو ایک منٹ تک دیکھنے پر آپ مزید 0.1 گرام (Gram) ملتے ہیں یعنی پانچ ویڈیوز دیکھنے پر آپ کو 0.5 گرام ملتے ہیں۔

5:جب ویڈیوز کو مکمل دیکھ لیں تو پھر اسی طرح “Videos” کے نیچے “Smart-Contracts” پر کلک کریں۔ وہاں آپ کو دو مختلف آپشنز نظر آئیں گے جس میں سائن ان کرنے کو کہا جائے گا جسے آپ نے کلک کر کے سائن کرنا ہے۔ وہاں سائن ان کرنے سے روزانہ کی بنیاد پر آپ کو 0.3 گرام ملتے رہیں گے۔

6: جب آپ یہ تمام پراسیس مکمل کر لیں تو اس کے بعد آپ “Videos” کے اوپر والے لنک “Referrals” پر کلک کریں۔

7: جب آپ ریفرلز “Referrals” پر کلک کرتے ہیں تو وہاں آپ کو اپنے اکاؤنٹ کا لنک ملتا ہے جسے شئیر کرنے سے آپ کو مزید 5 گرامز ملتے ہیں۔ لیکن اس کے کچھ شرائط ہیں جو بھی شخص آپ کے لنک سے اس ویب سائٹ پر رجسٹرڈ ہوتا ہے اسے کم از کم 1 لیول “level” مکمل کرنے ہوتے ہیں جس کے بعد ہی وہ 5 گرامز آپ کے اکاؤنٹ میں جمع ہوتے ہیں۔

8: اگر آپ روزانہ صرف چند گھنٹوں کے دوران صرف 10 گرامز “Grams” بھی جمع کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں تو اس کا مطلب آپ ایک دن میں 1600 روپے آرام سے کمائی کر سکتے ہیں جو کہ کوئی مشکل کام نہیں۔

جن دوستوں کو میری یہ پوسٹ سمجھ نہ آئی ہو تو وہ کم از کم پہلے میرے اس لنک سے خود کو رجسٹر کرے اور اس کے متعلق مزید معلومات یا تفصیلات یوٹیوب پر بھی چیک کر سکتے ہیں۔

1 Answers
Molana Abid Jamshaid Staff answered 4 years ago

گرام نامی کمپنی میں کاروبار کرنا جائز نہیں۔ ان کا یہ کاروبار ناجائز ہے ،کیونکہ مذکورہ تفصیل کے مطابق  گیمز کھیلنے پر مفت رقم دی جا رہی ہے اور گیمز میں مختلف تصاویر ہوتی ہیں۔بعض نامناسب ہوتی ہے۔ ان گیمز میں ویڈیوز دیکھنی ہوتی ہیں جس میں نامحرم کی تصاویر ہوتی ہیں۔ جن کا دیکھنا جائز نہیں۔ لہذا ان کو دیکھ کر اگر پیسے ملتے ہیں تو ایسی رقم کو اپنے استعمال میں لانا درست نہیں   بلکہ ایسے کاروبار سے اجتناب ضروری ہے ۔
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
مرکز اھل السۃ والجماعۃ سرگودھا پاکستان
17۔صفر1442
05۔اکتوبر2020