QuestionsCategory: متفرق سوالاتٹیسٹ ٹیوب بے بی کا حکم
عبید asked 5 years ago

ٹیسٹ ٹیوب بے بی جائز ہے؟

اور اگر جائز ھے تو اس کی کیا شرائط ہیں؟

براہ کرم مدلل جواب عنایت فرمائیں

1 Answers
Mufti Mahtab Hussain Staff answered 5 years ago

الجواب وباللّٰہ التوفیق: ٹیسٹ ٹیوب بے بی کا طریقہ خلافِ شریعت ہے، اس لئے اکثر علماء اسے ناجائز قرار دیتے ہیں؛ البتہ بعض علماء ومفتیان نے اس شرط کے ساتھ مجبوری میں اِس کی اجازت دی ہے کہ اِس عمل کو انجام دینے میں کسی تیسرے کا دخل نہ ہو، اس لئے اگر دین دار مسلمان ڈاکٹر کسی بے اولاد جوڑے کے بارے میں یہ فیصلہ کرے کہ ٹیسٹ ٹیوب کے علاوہ ان کے لئے اولاد کے حصول کی کوئی اور شکل نہیں ہے، تو مذکورہ شرائط کے ساتھ اجازت دی جاسکتی ہے۔ (مستفاد فتاوی محمودیہ 27؍326 میرٹھ، فقہی مضامین 309، اسلام اور جدید میڈیکل مسائل 160)واللہ اعلم بالصواب
دار الافتاء مرکز اھل السنۃ والجماعۃ
سرگودھا۔ پاکستان
20 جمادی الاوّل 1440ھ مطابق 27 جنوری 2019