جواب:
حسین بن منصور حلاج ایک صوفی ،حق پرست اور وقت کے ولی آدمی تھےامت کے بڑے بڑے اکابر نے ان کو طبقہ صوفیہ اور جماعت اولیاء میں سےشمار کیا ہےجن میں حکیم الامت حضرت تھانوی ،مولانا رشید احمد گنگوہی ،علامہ عبد الروف مناوی اور علامہ یوسف بنہانی رحمھم اللہ شامل ہیں ۔
باقی رہی یہ با ت کہ حسین بن منصور کے وہ اقوال و احوال جن سے ان کاصاحب باطل ہونے کا وہم ہوتا ہے اس کاجواب حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ یوں ارشاد فرماتے ہیں
ایسے اقوال واحوال یاغلط ہیں یاحالت سکر ومغلوب الحال ہونے کی وجہ سے صادر ہوئے ہیں اس لئے معذور ہیں ۔
اور اہل السنت والجماعت کے اہل بصیرت کا اس بات پر بھی اتفاق ہے کہ ایک مسلمان ساحر یا ایک کافر مکرم نہیں ہو سکتا یعنی اس کے اندر متضاد چیزیں جمع نہیں ہوسکتی ۔حسین بن منصور حلاج جب تک زندہ رہے لباس صلحاء والاتھا، نماز کے پابند تھے ،ذکر ومناجات کرنے والے تھے ،تحمید میں مہذب اور توحید میں لطیف نکات بیان کرتے تھے اگر ان کے یہ افعال سحر ہوتے تو یہ سب کچھ ان سے ظاہر نہیں ہوسکتاپس ظاہر بات کہ حسین بن منصور صاحب ِ کرامت تھے اور کرامات سوائے ولی کے ظاہر نہیں ہوسکتی۔
واللہ الموفق
دارالافتاء
مرکز اھل السنۃ والجماعۃ سرگودہا پاکستان
11مارچ 2019
Please login or Register to submit your answer