QuestionsCategory: متفرق سوالاتدکان پرملازمت کرنے والے کی اجرت
عبدالباسط asked 5 years ago

مفتی صاحب ہماری دوکان پر جب نیا ملازم آتا ہے اور کام سیکھنا شروع کرتا ہے اور 2۔۔۔4۔۔۔5۔۔۔10دن کام کرتا ہےکہ پھر وہ دل نا لگنے کی وجہ سے، یا کام پسند نا آنے کی وجہ ،سے یا کسی اور وجہ سے خود ہی کام چھوڑ کر چلا جاتا ہےاور ابھی چونکے وہ نیا اور نا تجربہ کار ہوتا ہے اس لیے اس کی تنخواہ بھی مقرر نہیں ہوتی تو کیا ہمارے ذمہ جتنے دن اس نے کام کیا ہے ان دنوں کے پیسے دینے ضروری ہیں، اگرچہ اس نے دوران ماہ چند دن کام کر کے چھوڑ دیا ہے۔

برائے مہربانی جواب عنایت فرمائیں۔

1 Answers
Mufti Mahtab Hussain Staff answered 5 years ago

الجواب حامدا و مصلیا و مسلما:
دکان پر جو بھی نیا ملازم آتا ہے اس کے لیے مالک کے ہاں کچھ نہ کچھ مقرر ہوتا ہی ہے اگرچہ ملازم کے ساتھ تنخواہ مقرر نہ بھی ہو اور جتنے دن وہ کام کرتا ہے ظاہر ہے اس نے مزدوری کی ہے اس کی اسے اجرت دینا ہو گی لیکن اس کی اجرت کون سی دی جائے اس کا بہترین طریقہ یہی ہے کہ اس جیسے ملازم کی تنخواہ دیکھی جائے گی جتنی تنخواہ اس جیسے ناتجربہ کار ملازم کی تنخواہ ہوتی ہے اتنی ہی تنخواہ اس کی لگا کر جتنے دن اس نے کام کیا ہے اس حساب سے تنخواہ میں سے حصہ دیا جائے گا۔
اگر اس طرح کے ملازمین کی مارکیٹ میں مختلف تنخواہیں ہوں تو ان میں درمیانی مقدار کو دیکھا جائے اور اس کے مطابق تنخواہ مقرر کی جائے تاکہ کسی مظلوم مزدور کے ساتھ ظلم نہ ہو جائے جو عند اللہ پکڑ کا ذریعہ بن جائے۔ واللہ اعلم بالصواب
دار الافتاء مرکز اہل السنۃ والجماعۃ
سرگودھا پاکستان
17 ذی قعدہ 1440ھ مطابق 21 جولائی 2019