QuestionsCategory: متفرق سوالاتمرنے کے بعد بیوی کا چہرہ دیکھنا
Talha Umat asked 5 years ago

کیا فرماتے ہیں مفتیان عظام درج ذیل مسئلہ کے بارے میں کیا بیوی کے مرنے کے بعد شوہر اس کا چہرہ دیکھ سکتا ہے یا نہیں؟

رہنمائی فرمائیں۔

1 Answers
Mufti Mahtab Hussain Staff answered 5 years ago

بیوی کے انتقال کے ساتھ ہی شوہر کا نکاح والا تعلق اس سے بالکل ختم ہو جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ ایک عورت کے نکاح میں رہتے ہوئے اسکی بہن سے نکاح جائز نہیں ہوتا لیکن جوں ہی بیوی کا انتقال ہو اس کی بہن سے نکاح حلال اور جائز ہوجاتا ہے اس لیے کہ اب وہ عورت اس آدمی کے لیےاجنبی ہو چکی ہے ۔اس لیے شوہر اب اس کے جسم کو ہاتھ نہیں لگا سکتا ،البتہ اگر شہوت کا اندیشہ نہ ہو توچہرہ دیکھ سکتا ہے۔
“یمنع زوجہا من غسلھا ومسھا لا من النظر الیھا علی الاصح”
الردالمختار :باب صلاۃ الجنازۃ:ج۲ص۱۹۸
ترجمہ:
صحیح قول کے مطابق آدمی اپنی فوت شدہ بیوی کو ہاتھ بھی نہیں لگا سکتا اور غسل بھی نہیں دے سکتا البتہ چہرہ دیکھ سکتا ہے۔
واللہ اعلم بالصواب
دار الافتاء
مرکز اھل السنۃ والجماعۃ
سرگودھا، پاکستان
17 ربیع الاوّل 1440ھ بمطابق 26 نومبر2018