QuestionsCategory: متفرق سوالاتقضا نمازوں کی ادائیگی کا طریقہ
عدیل ارشد asked 5 years ago

السلام علیکم

میں نے قضا نمازوں کے بارے میں پوچھنا ہے، میں نے کسی سے سنا تھا کہ جس کے ذمے قضائے عمری کی زیادہ نمازیں ہوں، ادا تو کرنی ہوں گی ، لیکن قضا نماز میں قیام کی قرات مختصر کردے

اور رکوع و سجود کی تسبیحات مختصر کردے۔ اور التحیات کو بھی مختصر کر کے پڑھ سکتا۔

میرا سوال یہ ہے کہ کیا ایسا کر سکتا ہوں؟ اور اگر مختصر کر سکتا ہوں قراءت کتنی پڑھنی ہوگی رکعت میں اور تسبیحات اور التحیات کو کس حد تک مختصر کر سکتا ہوں؟

1 Answers
Mufti Mahtab Hussain Staff answered 5 years ago

الجواب حامدا و مصلیا و مسلما:
قراءت کی مقدار کم سے کم ایک بڑی آیت یا تین چھوٹی ایات کے بقدر مختصر کر سکتے ہیں۔
تسبیحات میں مسنون کم سے کم تین بار رکوع اور سجدہ میں تسبیحات پڑھنا ہیں اور التحیات مکمل ہی پڑھنی ہے۔ واللہ اعلم بالصواب
دار الافتاء مرکز اہل السنۃ والجماعۃ
سرگودھا  پاکستان
17 ذی قعدہ 1440ھ مطابق 21 جولائی 2019