QuestionsCategory: متفرق سوالاتشاطبیہ کی وجہ سے بخشش کا حکم
محمد شہزاد asked 4 years ago

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں  کہ بعض قراء اکرام  کہتے ہیں کہ جس گھر میں شاطبیہ جیسی کتاب ہو اس شخص کی مغفرت کردی جائے گی کیا ایسا کہنا صحیح ہے اس بارے میں تفصیل عنایت فرما دیں۔

1 Answers
Mufti Shabbir Ahmad Staff answered 4 years ago

جواب:
ممکن ہے کہ ان قراء کی مراد یہ ہو کہ جس گھر میں شاطبیہ موجود ہو گی وہ اس بات کی دلیل ہو گی کہ یہ گھرانہ قرآن کی خدمت  اور قرآن کی قرأت سبعہ کی نشر و اشاعت میں ہمہ تن مصروف ہے، اور قرآن کی خدمت کرنا باعث مغفرت ہے۔ اس توجیہہ کی بناء پر ایسا کہنا صحیح معلوم ہوتا ہے۔
واللہ اعلم الصواب
دار الافتاء مرکز اھل السنۃ الجماعۃ سرگودھا
23- نومبر 2019ء