QuestionsCategory: متفرق سوالاتحضور صلی اللہ علیہ و سلم پر درود بھیجنے کا مقصد
Molana Abid Jamshaid Staff asked 4 years ago

عرض یہ ہے کہ کسی شخص نے سوال کیا ہے کہ تم اپنے نبی پر درود بھیجتے ہو اور درود وسلام بھیجنا اس بات کو ثابت کرتا ہے کہ تمہارا نبی مکمل نہیں بلکہ نعوذ باللہ ناقص ہیں

1 Answers
Molana Abid Jamshaid Staff answered 4 years ago

واضح رہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم پر درود  بھیجنے کا مقصد صرف اپنی ذات پر رحمت بھیجنا ہے جیسے حدیث میں مذکور ہے کہ جس نے مجھ پر ایک بار درود بھیجا اس پر دس رحمتیں نازل ہوتی ہیں بسا اوقات کسی کے لیے دعا کرنے سے مقصود اپنے درجاے کی بلندی ہوتی ہے جیسے کسی بادشاہ کے دربار میں کوئی جائے اور بادشاہِ وقت کی تعریف کرے اس تعریف سے  مقصود  محض انعام حاص کرنا ہوتا ہے اس سے بادشاہ وقت کا ناقص ہونا لازم نہیں آتا  اور نہ ہی اس تعریف سے بادشاہ کا کچھ فائدہ ہوتا ہے بعینہ اسی طرح درود کا مقصد ہے کہ مقصود صرف رحمت حاصل کرنا ہے اس سے ناقصیت لازم نہیں آتی  ۔
مَنْ صَلّٰی عَلَیَّ وَاحِدَۃً ، صَلَّی اللہ  عَلَیْہِ بِہَا عَشْرًا
جو شخص مجھ پر ایک مرتبہ درود بھیجتا ہے ، اللہ تعالیٰ اس پر دس رحمتیں نازل فرماتا ہے۔
[صحیح  مسلم :رقم الحدیث408]
واللہ اعلم بالصواب 
دارالافتاء،
مرکزاھل السنہ والجماعہ سرگودھا
03۔صفر المظفر1442
21۔ستمبر2020