QuestionsCategory: نکاح و طلاقنکاح کے دن ولیمہ کرنا
منصور احمد asked 5 years ago

کیا ولیمہ نکاح کے دن ودائی سے پہلے کیا جا سکتا ہے؟

مسنون ولیمہ کا طریقہ بیان کر دیں۔

1 Answers
Mufti Kefayat-Ullah answered 5 years ago

جواب:
حضور اقدس ﷺ سے شب زفاف کے بعد ولیمہ کرنا ثابت ہے ،اسلئے ولیمہ کا مسنون وقت زفاف کے بعد ہے تاہم نکاح کے بعد کسی بھی وقت یعنی رخصتی سے پہلے یا بعد میں ولیمہ کرنے سے سنت ولیمہ ادا ہوجائیگی ۔مگرنکاح سے پہلے جوکھانا کھلا یاجائے گا اس سےولیمہ کی سنت ادا نہیں ہوگی۔فقط واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
مرکزاھل السنۃوالجماعۃ
سرگودھا پاکستان
۲۰۱۸/۱۱/۱۷