QuestionsCategory: نکاح و طلاقموبائل پر نکاح
محمد عمران asked 5 years ago

موبائل فون پر نکاح کرنا کیسا ہے

1 Answers
Mufti Pirzada Akhound answered 5 years ago

الجواب حامداومصلیا
نکاح منعقد ہونے کے لئے شرعا یہ ضروری ہے کہ مجلس نکاح میں ایجاب و قبول کرنے والے دو مسلمان مرد یا ایک مرد اور دو عورتوں کی موجودگی اس طور پر ایجاب و قبول کرے کہ یہی دو گواہان ان کی ایجاب و قبول کو سن لیں۔چونکہ ٹیلی فون پر مجلس ایک نہیں ہو تی ہے اگر چہ تصویر آرہی ہو اس لئے نکاح منعقد نہیں ہوگا۔ جواز کی صورت یہ ہے کہ جس مقام پر نکاح ہو رہا ہے، دوسرا اسی جگہ ٹیلی فون پر اپنے لئے کوئی وکیل مقرر کریں پھر وہ وکیل اپنی مؤکل کی طرف سے ایجاب و قبول سرانجام دیں۔
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء مرکز اھل السنۃ والجماعۃ سرگودھا پاکستان
4جولای 2019