QuestionsCategory: نکاح و طلاقمسنون نکاح کا طریقہ
Muhammad asked 5 years ago

حضرت جی سنت کے مطابق نکاح کرنے پر تفصیلی روشنی ڈال دیں۔

1 Answers
Mufti Pirzada Akhound answered 5 years ago

الجواب حامدا ومصلیا
 نکاح کا مسنون طریقہ یہ ہے کہ خاندان کے چند شرفاء حضرات کو بلا کر دو گواہوں کے سامنے سادگی کے ساتھ نکاح کیا جائے اور مروجہ رسم ورواج اور غیر شرعی چیزوں کو بالکل چھوڑ دیا جائے۔ حدیث شریف میں آیا ہے کہ سب سے زیادہ برکت والا نکاح وہ ہے کہ جس میں خرچ کم ہو۔
مستفاد: امداد الفتاوی ۵/ ۲۸۰
عن عائشۃ -رضي اﷲ عنہا- أن رسول اﷲ ﷺ قال: إن أعظم النکاح برکۃ أیسرہ مؤنۃ۔
مسند أحمد بن حنبل ۶/ ۸۲، رقم: ۲۵۰۳۴، مسند أبي داؤد الطیالسي، دارالکتب العلمیۃ بیروت ۲/ ۱۷۸، رقم: ۱۵۳۰
واﷲ اعلم بالصواب
دارالافتاء مرکز اھل السنۃ والجماعۃ سرگودھا پاکستان 
4جولای 2019