QuestionsCategory: نکاح و طلاقطلاق معلق اور حیلہ کا طریقہ
Abdullah asked 4 years ago

محترمی و مکرمی جناب مفتی صاحب! السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ  ۔۔۔۔

نہایت ہی مودبانہ گزارش ہے کہ میری بہن  اور اُس کی نند کے درمیان کسی بات پر تکرار ہو گئی ۔ میرے بہنوئی کو غصہ آیا تو اس نے اپنی بیوی (میری بہن) سے کہا کہ اگر دوبارہ آپ دونوں (میری بہن اور بہن کی نند) نے آپس میں بات کی تو تمہیں طلاق ، اس طرح اس نے تین بار کہا ۔ اب کچھ عرصہ ہو گیا ہے وہ دونوں آپس میں باتیں بالکل نہیں کرتیں .

اب بہنوئی اپنی غلطی پر پشیمان ہے ۔ پوچھنا یہ ہے کہ کیا کوئی شرعی طریقہ ہے کہ طلاق بھی نہ ہو اور وہ دونوں آپس میں باتیں بھی کرنا شروع کر دیں ۔ کسی نے کہا ہے کہ آپ کے مسائل اور ان کا حل میں طریقہ لکھا ہے ۔ لیکن ہم اپنی طرف سے پڑھ کر عمل نہیں کر سکتے ۔ حضرت تفصیل سے جواب دے کر مشکور فرمائیں ۔

جزاکم اللہ خیرا فی الدارین ۔  عبداللہ ، پشاور (16.10.2019) 

Email: [email protected]