QuestionsCategory: نکاح و طلاقدوسری شادی
محمد عارف asked 6 years ago

بسم اللہ الرحمن الرحیم
دوسری شادی کو گناہ اور انتہائی برا سمجھنے کا شرعا کیا حکم ہے
کسی امام کے پیچھے صرف اس وجہ سے نماز نہ پڑھنا کہ یہ دوسری شادی کرنا چاہتا ہے جبکہ وہ امام صاحب دوسری شادی پہلی بیوی کی مکمل خوشی اور رضامندی سے کر رہا ہے اور دوسری کے مکمل حقوق ادا کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے

1 Answers
Molana Abid Jamshaid Staff answered 6 years ago

دوسری شادی کرنا جائز ہے اور کسی جائز کام کو گناہ یا برائی سمجھنا غلط ہے اور ایسے امام صاحب کے پیچھے نماز پڑھنا چھوڑ دینا نادانی ہے۔ ایسے امام صاحب کی تو حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔ 
دوسری شادی کو گناہ سمجھنے والے پر توبہ استغفار لازم ہے۔