QuestionsCategory: نکاح و طلاق”تمہیں طلاق ہو گی“ کہنے کا حکم
عمر ثبات asked 4 years ago

السلام  علیکم  ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

اگر ایک شخص اپنی بیوی سے کہنا چاہے کہ ”تمہیں طلاق ہو گی  اگر میں نے فلاں کام کیا ہو“   لیکن وہ شخص شرط والی بات نہ کہے بلکہ صرف اتنی بات  کہہ کر چپ ہو جائے کہ ”تمہیں طلاق ہو گی“ اور آگے والے جملے نہ بولے۔

تو کیا صرف اس جملے (تمہیں طلاق ہو گی) سے طلاق واقع ہو جائے گی؟

اس بارے میں رہنمائی فرمائیے۔

جزاکم اللہ احسن الجزاء