QuestionsCategory: نمازنوافل کی جماعت
Molana Abid Jamshaid Staff asked 6 years ago

تہجد کی نماز اور صلوٰۃ التسبیح کی نمازجماعت سے ادا کرسکتے ہیں کہ نہیں؟

محمد محمود الحسن لکھنؤ

1 Answers
Molana Abid Jamshaid Staff answered 6 years ago

شریعت نے عبادات کو جس انداز میں مشروع کیا ہے اس کو اسی طریقہ سے ادا کرنا مطلوب ہے۔ شریعت نے نماز پنجگانہ،عیدین،اورجمعہ وغیرہ کو باجماعت ادا کرنے کا حکم دیا ہےلیکن نوافل کو انفرادی عبادت تجویز کیا ہے۔
اس لیے کسی نفلی عبادت خواہ تہجد ہو یا صلوٰۃ التسبیح جماعت سے ادا کرنا منشاء شریعت کے خلاف ہے۔اس لیے فقہاءکرام نے نفل نماز کی جماعت کو جبکہ مقتدی دو سے زیادہ ہوں مکروہ لکھا ہے۔
اور خاص راتوں میں اجتماعی نماز ادا کرنےکو بدعت قرار دیا ہےاس لیے تہجد اور صلوٰۃ التسبیح کا جماعت سے ادا کرنا صحیح نہیں ہے۔
مولانا عبد الغفار حنفی