QuestionsCategory: نمازنماز میں مخاطب ہونے کا تصور کرنا
Zafar Ayaz asked 5 years ago

بعد سلام عرض ہے کہ ایک بندہ  نماز پڑھتا ہو لیکن اس کی کیفیت ایسی ہو کہ وہ نماز میں الحمد للہ وغیرہ  میں اللہ کے مخاطب ہونے کا تصور  کرتا ہو کیا یہ جائز  ہے یا نہیں

1 Answers
Mufti Pirzada Akhound answered 5 years ago

الجواب حامداً ومصلیاً
اگر کوئی شخص ترجمہ سے واقف ہو،اور کلمات قرآنی کو پوری توجہ سے سنتے ہوئے اپنے ذہن کو اس کے معانی کی طرف متوجہ کرے تو کچھ حرج نہیں ،کیونکہ قرآن کی بالخصوص جہری تلاوت کامقصد ظاہر ہے کہ صرف الفاظِ قرآنی سے کان کو محظوظ کر نا نہیں ،بلکہ اس کے معانی ومقاصد بھی مطلوب ہیں،اگر قرآن کے معانی پر بھی توجہ ہو ،تو نماز میں خشوع اور انابت الیٰ اللہ کی کیفیت بڑھ جاتی ہے ،اس لئے اس میں کوئی مضائقہ نہیں۔اور نماز میں یہی چیز تو مقصود ہوتی ہے۔
واللہ اعلم باالصواب
دارالافتاء مرکز اھل السنۃ واجماعۃ
سرگودھا پاکستان
4 مارچ 2019