QuestionsCategory: نمازنجاست آلود بچہ گود میں بیٹھ جائے تو نماز کا حکم
ظہور احمد asked 4 years ago

السلام علیکم!
ایک عورت نماز پڑھ رہی تھی۔ اس کا چھوٹا بچہ اس کی گود میں آ کر بیٹھ گیا۔ بچے نے پیمپر لگایا ہوا تھا اور اس میں نجاست بھی کی ہوئی تھی لیکن نجاست پیمپر کے اندر ہی رہی، باہر نہیں نکلی۔
اس عورت کی نماز ہوئی یا نہیں ؟
جزاک اللہ

1 Answers
Mufti Muhammad Riaz Staff answered 4 years ago

حامدا ومصلیا ومسلماً
نماز ہوگئی ہے۔ بشرطیکہ نجاست عورت کے کپڑوں پر نہ لگی ہو۔فقط واللہ اعلم بالصواب
دار الافتاء
مرکز اھل السنۃ والجماعۃ
سرگودھا ؛پاکستان
02مئی 2020