QuestionsCategory: نمازمغرب کی نماز کتنی دیر تک پڑھی جا سکتی ہے
Molana Abid Jamshaid Staff asked 6 years ago

مجھے یہ دریافت کرنا ہے کہ مغرب کی اذان کے بعد نماز کا وقت کتنی دیر تک رہتا ہے؟ نیز یہ بھی بتا دیں کہ مغرب کی نماز کو اذان کے فوراً بعد ادا کرنا افضل ہے یا تاخیر سے؟

محمد راغب خان کانپور اتّر پردیش ،انڈیا

1 Answers
Molana Abid Jamshaid Staff answered 6 years ago

سورج غروب ہونے کے بعد آسمان کے مغربی کنارے پر جو سفیدی رہتی ہے اس کو “شفق” کہتے ہیں، جب تک آسمان کے کناروں میں “شفق” کی سفیدی قائم رہتی ہے تب تک مغرب کا وقت باقی رہتا ہے۔ برصغیر میں اس کا دورانیہ تقریباً ایک گھنٹہ یا اس سے کچھ کم و پیش ہوتا ہے۔ مغرب کی نماز میں بلاوجہ قصداً تاخیر کرنا مکروہ ہے، اس لیے غروبِ آفتاب کے بعد تاخیر کیے بغیر مغرب کی نماز ادا کرنا افضل و مستحب ہے۔ تاہم اگر کسی مجبوری کی وجہ سے تاخیر ہو جائے تو “شفق” کے ختم ہونے سے پہلے پہلے ضرور پڑھ لی جائےکیوں کہ “شفق” غروب ہونے بعد مغرب کی نماز قضاء ہو جائے گی اور قصداً کسی نمازکو قضاء کرنا بہت بڑا گناہ ہے۔ واللہ اعلم بالصّواب
مُجیب: مولانا عابد جمشید