QuestionsCategory: نمازمعذور کی نماز کا طریقہ
Shahid asked 5 years ago

میرا سوال یہ ہے کہ اگر کسی شخص کو جمعہ کی نماز سے پہلے پہلےکوئی عذر لاحق ہو جائے مثلاً اسکی نکسیر پھوٹ جائے یا جسم کے کسی حصےسے خون نکلنے لگے، اور وہ خون مسلسل جاری رہے یہاں تک کہ جمعہ کی اقامت بھی کہی جانے لگے تو اب اس شخص کے لیے کیا حکم ہے؟ کیا وہ اسی حالت میں وضو کر کے جمعہ میں شرکت کرے یا وہ خون کے رکنے کا انتظار کرے اور بعد میں ظہر کی نماز ادا کرے؟ نیز ایسے شخص کے لیے عیدین اور نماز جنازہ کا حکم بھی بیان فرما دیں۔

جزاک اللّٰہ خیرا و احسن الجزاء