QuestionsCategory: نمازفرض نمازوں کے بعد سنتوں میں تاخیر کرنے کا حکم
Mohd Amir asked 5 years ago

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں

سوال: ایک مسئلہ کو سمجھنے کی غرض سے،  ان فرض نمازوں کے بعد جن میں سنتے ہیں، ان میں تاخیر کرنے میں کراھت ہوتی اور یہ بات عام ہے کی مساجد میں فرضوں کے بعد دعاء عمومی مانگی جاتی ہے جو کبھی لمبی بھی ہو جاتی ہے جس کے تعلق سے دار الافتاء دار العلوم دیوبند کے حضرات کا فتویٰ ہے کہ “جن نمازوں کے بعد سنتیں ہیں ان میں فرض کے بعد بلا انقطاع یعنی متصلاً سنن پڑھنا مسنون ہے *صرف اللہم انت السلام ومنک السلام الخ تک پڑھنے کی گنجائش ہے”

حوالہ:

http://www.darulifta-deoband.com/home/ur/Dawah–Tableeg/164335

تو ایک شخص نے اس کے سلسلہ میں یہ تجویذ اختیار کی کہ وہ فرض نمازوں کے بعد اپنی مختصر دعاء کر کے سنتوں کے لئے اکیلا ہی کھڑا ہو جاتا ہے تو یہ کرنا کیسا ہے کیا یہ طریقہ صحیح ہے۔

ایک اشکال:

رسول الله ﷺ نے فرمایا

فرض نماز کے علاوہ (سنّت اور نوافل نماز) گھر میں  پڑھنا میری اس مسجد (مسجد نبوی) میں نماز پڑھنے سے بھی افضل ہے۔

(سنن ابو داوود جلد ١ ١٠٣٢-صحیح)

ایک حدیث میں ہے کہ اپنے گھروں کو قبرستان نہ بناؤ

پہلی حدیث سے افضلیت کا پتہ چل رہا ہے تو ظاہر ہے کہ گھر جانے کہ درمیان کچھ تاخیر تو ہوگی ہی تو افضل اور مکروہ عمل جمع کیسے ہو سکتے ہیں تو اس مسئلہ میں آپ حضرات رہنمائی فرمائیں صحیح بات کے بارے میں۔