QuestionsCategory: نمازفجر کی سنتوں کے بارے میں ایک مسئلہ
Molana Abid Jamshaid Staff asked 6 years ago

مفتی صاحب پوچھنا یہ ہے کہ فجر کی فرض نماز ادا ہو رہی ہو اور بندہ اس وقت نماز کے لئے پہنچے تو پہلے وہ سنت ادا کرے یا فرض جماعت کے ساتھ ادا کرکے پھر سنت ادا کرے.؟ میرا تعلق پاکستان سے ہے اور میں دوبئی میں جاب کرتا ہوں ۔مجھے آپ کے جواب کا شدت سے انتظار ہے۔

دعاگو: محمد جمال

1 Answers
Molana Abid Jamshaid Staff answered 6 years ago

محترم! فجر کی سنّتوں کی چونکہ بہت زیادہ تاکید احادیث میں آئی ہے اس لیے مذکورہ صورت میں اگر کسی کو اطمینان ہو کہ سنّتیں ادا کرنے کے بعد جماعت کی دوسری رکعت میں شامل ہو جائے گا تو اسے چاہیے کہ کسی الگ جگہ مثلاً مسجد سے باہر، مسجد کے صحن میں، کسی ستون وغیرہ کی اوٹ میں یعنی جماعت کی جگہ سے ہٹ کر پہلے سنّتیں ادا کرے پھر جماعت میں شریک ہو جائے۔ہاں اگر یہ خدشہ ہو کہ سنّتیں پڑھنے کی صورت میں جماعت فوت ہو جائے گی تو سنّتیں نہ پڑھے بلکہ جماعت میں شریک ہو جائے پھر سورج نکلنے کے بعد اشراق کے وقت وہ سنّتیں پڑھے۔ فجر کے فوراً بعد نہ پڑھے کیوں کہ بہت سی احادیث میں نمازِ فجر کے فوراً بعد نوافل پڑھنے کی ممانعت آئی ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم۔
مُجیب: مولانا عابد جمشید