QuestionsCategory: نمازسجدہ کی حالت میں پاوں کی انگلیوں کا زمین پر رہنا
Usama asked 5 years ago

سجدے مے پیر کی انگلیوں کا زمین سے لگنا ضروری ھے اگر کسی کی دونوں پیروں کی دو انگلیاں انگوٹھا اور اس کے برابر والی انگلی زمین سے لگی باقی انگلیاں نھیں لگی تو نماز ھو گی یا نہیں

دونوں پیر کی چار انگلیاں لگی ہیں

1 Answers
Mufti Shahid Iqbal answered 5 years ago

جواب
سجدہ کی حالت میں دونوں پاوں کا زمین پر رکھناواجب ہے بغیر عزر کے پاوں کا اٹھانا مکروہ تحریمی ہے۔اگر پورے سجدہ میں ایک انگلی بھی زمین پر نہ لگی ہو تو نماز نہ ہو گی۔اور اگر ایک انگلی بھی زمین پر لگ گی تو فرض ادا ہو جائے گا اور نماز ہو جائے گی۔
منھاالسجود بجھتہ وقدمیہ ،ووضع اصبع واحدۃ منھما شرط۔
شامی ج2 ص167،کتاب الصلوۃ،بحث الرکوع السجود۔
ترجمہ:اور نماز کے فرائض میں سے ایک فرض سجدہ ہے اور سجدہ میں اپنی پشانی اور قدموں کا زمین پر رکھنا ہے اور دونوں پاوں کی کسی ایک انگلی کا زمین پر لگنا شرط ہے
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
مرکز اھل السنۃ والجماعۃ سرگودھا پاکستان
27 جنوری2019