QuestionsCategory: نمازرکوع اور سجدے پر قدرت نہ ہو تو قیام کا حکم
عبید asked 5 years ago

Aik masla poochna tha k agar koi shakhs ruku sajda pr qudrat na rkhta ho aur Beth k namaz padh rha ho Tu us se kya qiyam saqit ho jata hai? Ya qayam zaroori hai …dono tarah ki baten sunne Mai ae hain۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ Doosre baat ye poochne the k ahadith se is Ka koi saboot hai k Jo aurat be parda be haya ho wo apne Saath 4 mardon k jahannam Mai Jane Ka sabab bne ge aik baap aik Bhai aik beta aik shohar…??

ایک مسئلہ پوچھنا تھا کہ اگر کوئی شخص رکوع سجدہ پر قدرت نہ رکھتا ہو اور بیٹھ کر نماز پڑھ رہا ہو تو اس سے کیا قیام ساقط ہو جاتا ہے یا قیام ضروری ہے؟

دونوں طرح کی باتیں سننے میں آتی ہیں۔

دوسری بات یہ پوچھنی تھی کہ احادیث میں اس کا کوئی ثبوت ہے کہ جو عورت بے پردہ  بے حیاء ہو وہ اپنے ساتھ چار مردوں کو جہنم میں جانے کا سبب بنے گی، باپ، بھائی، بیٹا اور شوہر

1 Answers
Mufti Shahid Iqbal answered 5 years ago

جواب :
اگر کوئی شخص  صرف قیام پر قدرت رکھتاہو  رکوع اور سجدہ پر نہیں تو اس کے لئے قیام ضروری نہیں۔
ان المریض لو قدرعلی القیام دون الرکوع والسجود فانہ یخیر بین القیام والقعود۔
البحر الرائق  ج1 ص509 ،کتاب الصلوٰۃ ،باب صفۃ الصلوٰۃ۔
ترجمہ:اگر مریض صرف قیا م پر قادرہے رکوع اور سجدہ پر قادر نہیں ہےاس کے  لئے اختیارہے چاہے وہ کھٹراہو یا بیٹھ جائے ۔
2۔یہ حدیث موضوع ہے   ۔
دارالافتاء
مرکز اھل السنۃوالجماعۃ سرگودھاپاکستان
12جنوری2019