QuestionsCategory: نمازدینی امور پر اجرت
Mufti Shahid Iqbal asked 6 years ago

تراویح اور تعویز پر اجرت لینا کیسا ہے؟

شریعت کی روشنی میں اس مسئلہ کی وضاحت فرمائیں۔

1 Answers
Mufti Shahid Iqbal answered 6 years ago

تراویح پڑھانے پر اجرت لینا ناجائز ہے اگر اجرت کے بغیر حافط نہ ملتا ہوتو آخری ۱۰ سورتوں سے تراویح پڑھ لی جائے۔ ہاں اگراجرت کے بغیر کسی حافط نے پڑھا دی اور کوئی بطور ہدیہ اس کو کچھ دے تو جا ئز ہے ۔
۲۔وظیفہ اور تعویز جو کسی دنیاوی غرض کی وجہ سے ہے اس کی حیثیت عبادت کی نہیں  بلکہ ایک دنیاوی تدبیر اور علاج کی سی ہے اور اس کا معاوضہ لینا جائز ہے علامہ محمد انور شاہ کشمیری {متوفی ۱۲۵۲ھ}فرماتے ہیں 
  الاجرت علی التعویذ والرقیۃ وھی حلال لعدم کونہا عبادۃ [فیض الباری ج ۳ ص ۲۷۶]
ترجمہ =تعویذ وغیرہ پر اجرت لینا جائز ہے وجہ یہ ہے کہ یہ عبادت نہیں ہے 
واللہ اعلم بالصواب 
 شاہد اقبال