QuestionsCategory: نمازنماز کے بعد سر پر ہاتھ رکھ کر پڑھی جانے والی دعا
Mohd. Nawaz Khan Pathan asked 5 years ago

سوال:

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

مجھے پتا کرنا ہے فرض نماز کے بعد سر پر سیدھا ہاتھ رکھ کر پڑھنا ثابت ہے؟ اگر ثابت ہے تو بتائیں کہ اس میں کیا پڑھا جاتا ہے؟

امید ہے جلد ہی جواب ملے گا۔

سائل: نواز خان، ماراشترا (ہند)

1 Answers
Mufti Shabbir Ahmad Staff answered 5 years ago

جواب:
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
جی ہاں! ثابت ہے۔ حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے:
أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا صَلّٰى وَفَرَغَ مِنْ صَلَاتِهِ مَسَحَ بِيَمِيْنِهِ عَلٰى رَأْسِهِ وَقَالَ: بِسْمِ اللهِ الَّذِيْ لَا إِلٰهَ  اِلَّا هُوَ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ اَللّٰهُمَّ أَذْهِبْ عَنِّي الْهَمَّ وَالْحَزَنَ.
(المعجم الاوسط للطبرانی: ج3 ص289حدیث نمبر 3178)
ترجمہ: جب آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم  نماز سے فارغ ہوتے تھے تو اپنا دایاں  ہاتھ اپنی پیشانی پر رکھتے اور یہ الفاظ پڑھتے تھے: بِسْمِ اللهِ الَّذِيْ لَا إِلٰهَ  اِلَّا هُوَ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ اَللّٰهُمَّ أَذْهِبْ عَنِّي الْهَمَّ وَالْحَزَنَ.
واللہ  اعلم بالصواب
دار الافتاء،
مرکز اھل السنۃ والجماعۃ سرگودھا پاکستان
27 جون 2019ء