QuestionsCategory: نمازبد عقیدہ شخص کی امامت میں نماز
mohammad tufail asked 5 years ago

السلام علیکم

کسی ایسے شخص کی اقتداء میں نماز ادا کرنا کیسا ہے جس کا عقیدہ درست نہ ہو یعنی اہل السنۃ والجماعۃ کے عقیدہ کے موافق نہ ہو جیسا کہ اللہ کو صرف عرش پر ماننا وغیرہ ایسا شخص اگر امامت کروائے تو اس کے پیچھے نماز پڑھنا جائز ہے یا نہیں۔

برائے مہربانی مدلل جواب عنایت فرمائیں۔

1 Answers
Mufti Mahtab Hussain Staff answered 5 years ago

الجواب حامدا و مصلیا و مسلما:
امامت کی شرائط میں بنیادی شرط ہی یہی ہے کہ امام کا عقیدہ صحیح ہو اگر امام کا عقیدہ صحیح نہیں تو اس کی اقتداء میں صحیح العقیدہ شخص کی نماز صحیح نہیں ہو گی۔
اس لیے امامت کے لیے کسی صحیح العقیدہ شخص کا ہی انتخاب کیا جائے جو اہل السنۃ والجماعۃ کے عقائد کے موافق عقائد کا حامل ہو۔ واللہ اعلم بالصواب
دار الافتاء مرکز اہل السنۃ والجماعۃ
سرگودھا پاکستان
17 ذی قعدہ 1440ھ مطابق 21 جولائی 2019