QuestionsCategory: نمازآنکھیں بند کر کے نماز پڑھنا
Mehraj Hasan Wani asked 5 years ago

کیا نماز آنکھیں بند کر کے پڑھ سکتے ہیں؟ میں چاہتا ہوں کہ نماز آنکھیں بند کر کے پڑھوں تاکہ نماز مکمل یکسوئی سے ادا کر سکوں کیونکہ اس طرح دیھان ادھر ادھر نہیں جاتا۔

  کیا اس طرح آنکھیں بند کر کے نماز پڑھنا جائز ہے؟

معراج الحسن وانی

1 Answers
Mufti Mahtab Hussain Staff answered 5 years ago

الجواب حامدا و مصلیا و مسلما:
بلا کسی ضرورت و مصلحت نماز میں آنکھیں  بند رکھنا مکروہ ہے البتہ اگر سامنے کوئی ایسی چیز ہو جو خشوع و خضوع میں خلل انداز ہوتی ہو یا آنکھیں بند کرنے سے خشو ع و خضوع پیدا ہوتا ہو یا کمال خشوع کے لئے معین ہو تو پھر مکروہ نہیں ۔
علم الفقہ میں ہے : حالت نماز میں آنکھوں کا بند کرلینا مکروہ تنزیہی ہے ہاں اگر آنکھ بند کرلینے سے خشوع زیادہ ہوتا ہو تو مکروہ نہیں بلکہ بہتر ے (درمختار وغیرہ)(علم الفقہ ج2ص 118 مکروہات نماز) فقط و اﷲاعلم بالصواب۔
دارالافتاء
مرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا، پاکستان
منگل  22 جمادی الاوّل 1440ھ مطابق 29 جنوری 2019