QuestionsCategory: نمازآمد و رفت کی جگہ نماز
Imran Ahmed asked 6 years ago

کیا کمرے میں جہاں آنا جانا ہو نماز پڑھ سکتے ہیں ، یا پھر جہاں پے مصلٰی بچھانا ہے وہ جگہ پہلے صاف کرکے پھر نماز پڑھ سکتے ہیں؟

1 Answers
Molana Abid Jamshaid Staff answered 6 years ago

جس جگہ کا ناپاک ہونا یقینی طور پر معلوم نہ ہو وہاں نماز پڑھنا درست ہے۔ صرف آمد و رفت سے کسی جگہ کو ناپاک نہیں کہا جاسکتا تاہم بہتر ہے کہ نیچے اگر مٹی وغیرہ پڑی ہو تو پہلے اسے صاف کرلیا جائے۔ دوسری بات یہ کہ اگر کوئی جگہ ناپاک بھی ہو لیکن خشک ہو اور اس پر جائے نماز بچھا کر نماز پڑھی جائے تو نماز درست ہوگی۔