QuestionsCategory: نمازدفتر میں نماز جمعہ ادا کرنا
عبداللہ asked 2 months ago

حضرت میں سرکاری محکمہ میں کام کرتا ہوں۔ ہمارے آفس میں مستقل مسجد نہیں ہے۔ ایک ہال ہے اس میں صرف ظہر کی نماز با جماعت اداکی جاتی ہے۔ ہمارے آفس سے کچھ فاصلے پر ایک مسجد بھی ہے۔ بعض لوگ ظہر اور جمعہ پڑھنے اس مسجد میں جاتے ہیں۔ لیکن وہ مسجد بہت چھوٹی ہے ۔ تقریبا 100افراد کی گنجائش ہے اس میں۔ اس مسجد میں پہلے صرف ۵ وقت نماز ہوتی تھی۔ اب وہاں بھی جمعہ شروع ہو گیا ہے۔ کچھ عرصہ پہلے ہمارے آفس کے ہال میں نماز جمعہ ادا ہونا شروع ہو گئی ہے۔ دفتر کا ایک دیندار ملاز م جو کہ قاری اور بھی ہیں امامت کراتے ہیں۔

۱۔ کیا اس طرح دفتر میں نماز جمعہ شریعت کے رو سے صحیح ہے؟

۲۔ کیا دفتر میں ظہر کی نماز با جماعت کا ثواب ملے گا؟

۳۔ دفتر میں ظہر کی نماز زیادہ بہتر ہے یا قریب والی مسجد میں؟

۴۔ بعض لوگ کہتے ہیں کہ دفتر میں ۵ وقت باجماعت نماز نہیں ہوتی ۔ اس لئے جمعہ صحیح نہیں ہے۔ کیا حکم ہے؟

برائے مہربا نی راہنمائی فرمائیں۔

email: peshawar200986@yahoo.com