QuestionsCategory: میت وجنازہقبر بیٹھ جائے تو اسے کس طرح ٹھیک کیا جائے؟
رانا افتخار احمد asked 4 years ago

سوال:
قبر اگر بارش کی وجہ سے بیٹھ جائے تو دوبارہ کیسے بنائی جائےگی؟ کیا میت کو باہر نکال کر قبر کو ٹھیک کیا جا سکتا ہے؟
سائل: رانا افتخار احمد

1 Answers
Mufti Shabbir Ahmad Staff answered 4 years ago

جواب:
بارش کی وجہ سے بیٹھی ہوئی اس قبر پر مٹی ڈال کر اسے درست کر دیا جائے۔ واضح رہے کہ  قبر ٹھیک کرنے کے لئے قبر کو اکھاڑ کر نئی قبر بنانا یا تختے اٹھا کر از سرِ نو رکھنا یا خود میت کو نکال کر قبر کو صاف کرنا جائز نہیں۔ اس لیے کہ قبر پر مٹی ڈال دینے کے بعد اسے اکھاڑ نا شرعاً ممنوع ہے۔
واللہ اعلم بالصواب
دار الافتاء،
مرکز اھل السنۃ والجماعۃ سرگودھا پاکستان
15 محرم الحرام 1442ھ/
4- ستمبر 2020ء