QuestionsCategory: مسالکسبحان السبوح کی عبارت کا حوالہ
asgar asked 5 years ago

\”سبحان السبوح\” میں احمد رضا خان صاحب نے حضرت شاہ اسماعیل شہید کے بارے میں لکھا ہے کہ

انھیں علمائے محتاطین کافر نہ کہیں۔

 میرا سوال یہ ہے

 (1)سبحان السبوح   فتاوی رضویہ کی کونسی جلد میں ہے۔

(2) اس عبارت کا صفحہ نمبر کتنا ہے۔

(3) یا پھر  سبحان السبوح  ایک الگ کتاب ہے یا پھر فتاوی رضویہ میں ضم ہے۔

1 Answers
Mufti Shabbir Ahmad Staff answered 5 years ago

الجواب:
بالترتیب جوابات پیش ہیں:
(1):        “سبحان السبوح” نامی رسالہ    فتاویٰ رضویہ کی پندرھویں جلد میں موجود ہے۔ (ناشر رضا فاؤنڈیشن لاہور)
(2):        یہ عبارت صفحہ نمبر 445 پر موجود ہے۔
(3):        یہ رسالہ علحدہ بھی چھپا ہوا ہے اور فتاویٰ رضویہ میں بھی موجود ہے۔
دار الافتاء،
مرکز اھل السنۃ والجماعۃ سرگودھا پاکستان
26 جنوری 2019ء