QuestionsCategory: زیب وزینتڈاڑھی کو خضاب کرنے کا حکم
زاہد اقبال asked 5 years ago

داڑھی کو مہندی  کے علاوہ کونسا رنگ دے سکتے ہیں؟

1 Answers
Mufti Mahtab Hussain Staff answered 5 years ago

الجواب حامدا و مصلیا ومسلما:
(1)سیاہ رنگ کے سواء دوسرے رنگوں کا خضاب علماء و مجتہدین کے نزدیک جائز بلکہ مستحب ہے۔
(2) سرخ خضاب خالص مہندی کا ،کچھ سیاہی مائل جس میں کتم شامل ہو یہ مسنون ہے ۔
(3)خالص سیاہ خضاب میں درج ذیل تین صورتیں ہیں {الف } مجاہدوغازی بوقت جہاد لگائے تاکہ دشمن پررعب ظاہر ہو یہ باجماع ائمہ واتفاق مشائخ جائز ہے. {ب}کسی کودھوکہ دینے کیلئے سیاہ خضاب استعمال کریں ،جیسے مرد عورت کو یا عورت مرد کو دھوکہ دینےاور اپنے آپ کو جوان ظاہر کرنے کیلئے سیاہ خضاب لگائے یا کوئی ملازم اپنے آقا کو دھوکہ دینے کیلئے اس طرح کرے ،یہ بالاتفاق ناجائز ہے {ج} صرف زینت کی غرض سے خالص سیاہ خضاب لگائے تاکہ اپنی بی بی کو خوش کرے ،اس میں اختلاف ہے جمہور ائمہ ومشائخ اس کو مکروہ فرماتے ہیں ،امام ابو یوسف اور دیگر بعض مشائخ جائز قرار دیتے ہیں احادیث میں ممانعت اور سخت وعید کے ہیش نظر فتوی اسی پر ہے کہ یہ صورت مکروہ ہے ۔
(مزید تفصیل کیلئے ملاحظہ ہو کتاب جواھرالفقہ 2/427)
و یستحب للرجل خضاب شعرہ ولحیتہ ۔ و یکرہ بالسواد ( درمختار) و فی الشامیۃ قولہ یکرہ بالسواد أی بغیر الحرب ۔ وإن لیزین نفسہ للنساء فمکروہ‘ وعلیہ عامۃ المشائخ
(کتاب الحظر والإباحۃ‘ باب فی البیع 6/422 ‘ ط سعید)
أما الخضاب بالسواد فمن فعل ذلک من الغزاۃ لیکون أھیب فی عین العدو فھو محمود منہ اتفق علیہ المشائخ و من فعل ذلک لیزین نفسہ للنساء أو لیحبب نفسہ الیھن فذلک مکروہ و علیہ عامۃ المشائخ
(عالمگیری: 5/359)واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
مرکز اھل السنۃ والجماعۃ سرگودھا، پاکستان
منگل 22 جمادی الاول1440ھ مطابق 29 جنوری2019